ہم سب اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنے پیروں کو چوٹ، گندگی اور سخت موسم سے بچانے کے لیے جوتے پہنتے ہیں، لیکن ہر وقت، ہر دن جوتے پہننا دراصل نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ماہرینِ آرتھوپیڈکس نے اس بارے میں اہم انتباہ جاری کیا ہے کہ جوتے پہنے رہنے کی عادت سے پاؤں کے کئی پیچیدہ مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
کیا چست پتلونیں ’ہرنیا‘ کا باعث بن رہی ہیں؟
ماہرین کے مطابق، جب آپ طویل وقت تک جوتے پہنے رہتے ہیں تو یہ آپ کے پیروں کو ایک خاص پوزیشن میں جکڑ دیتے ہیں۔ اس سے پاؤں کے عضلات سخت اور کمزور ہو جاتے ہیں۔ یہ مسلسل جکراو قدرتی حرکت میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔ اس طرح پیروں کی لچک اور طاقت کم ہو کر آپ کی مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
سارا دن جوتے پہننے کے کیا نقصانات ہیں؟
جلدی مسائل: چھالے، کالَسز اور کارنز
جوتے اور پاؤں کی جلد کے درمیان مسلسل رگڑ سے چھالے اور سخت جلد کے دھبے بن جاتے ہیں، جو نہ صرف تکلیف دہ ہوتے ہیں بلکہ آپ کی روزمرہ کی سرگرمیاں بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر تنگ یا غلط سائز کے جوتے اس مسئلے کو بڑھاتے ہیں۔
زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرنا کینسر کے خطرے کو دعوت دیتا ہے، تحقیق
فنگل اور بیکٹیریل انفیکشنز
گرم اور مرطوب ماحول میں جوتے پہننے سے پاؤں میں پسینہ آتا ہے، جو جوتے کے اندر پھنس جاتا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق یہ نمی جراثیم اور فنگس کی افزائش کے لیے سازگار ماحول بناتی ہے، جس سے ایتھلیٹس فٹ جیسی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہے۔
عضلات کی کمزوری اور درد
مسلسل جوتے پہننے سے پاؤں کے کچھ عضلات سست پڑ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف پاؤں میں درد ہوتا ہے بلکہ یہ چلنے پھرنے اور جسمانی وزن اٹھانے کی صلاحیت کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس سے پلینٹر فیشیائٹس اور دیگر پیچیدگیاں جنم لے سکتی ہیں۔
خراب پوسچر اور جسمانی درد
ناقص جوتے یا غلط فٹنگ آپ کے جسم کی ساخت کو بگاڑ کر کمر، گردن اور کولہوں میں درد کا باعث بن سکتے ہیں۔ اگر پاؤں کی حالت درست نہ رہے تو یہ مسائل دائمی ہوسکتے ہیں۔
پاؤں کی حفاظت کیسے کریں
جوتے اتار کر پاؤں کو آرام دیں: دن میں کئی بار جوتے اتار کر اپنے پاؤں کو ہوا میں آزادانہ سانس لینے دیں تاکہ وہ سکون محسوس کریں اور نمی نہ جمع ہو۔
پاؤں کی روزانہ صفائی: اپنے پاؤں کو روزانہ دھوئیں، اچھی طرح خشک کریں اور موئسچرائز کرنا نہ بھولیں تاکہ جلد خشک اور صحت مند رہے۔
مناسب جوتے کا انتخاب: ہمیشہ ایسے جوتے پہنیں جو آپ کے پاؤں کے سائز اور شکل کے مطابق ہوں اور آپ کو آسانی سے چلنے پھرنے دیں۔
جوتے کی صفائی اور سنکائی: جوتوں کو باقاعدگی سے صاف کریں اور دھوپ میں رکھیں تاکہ جراثیم ختم ہوں اور جوتے بدبو دار نہ ہوں۔
پاؤں کی ورزش اور اسٹریچنگ: روزانہ پاؤں کی ہلکی پھلکی ورزش کریں تاکہ عضلات مضبوط اور لچکدار رہیں۔
اپنے پاؤں کی صحت کا خیال رکھنا آپ کی عمومی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ ہمیشہ جوتے پہننے کی عادت رکھتے ہیں تو اسے بدلنے کی کوشش کریں اور وقتاً فوقتاً اپنے پیروں کو آرام دیں۔ یاد رکھیں، صحت مند پاؤں آپ کے پورے جسم کا بُنیادی ستون ہوتے ہیں۔