مسٹر بیسٹ کو دنیا کا پہلا ’400 ملین سبسکرائبر بٹن‘ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین ناراض، وجہ کیا ہے؟
دنیا کے سب سے مشہور یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن، جنہیں دنیا ”مسٹر بیسٹ“ کے نام سے جانتی ہے، نے یوٹیوب پر 400 ملین سبسکرائبرز حاصل کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
اس شاندار کامیابی پرمنگل کے روز یوٹیوب کے سی ای او نیل موہن نے انہیں ایک خصوصی ”400M پلے بٹن“ پیش کیا، جو اپنی نوعیت کا پہلا اور واحد ایوارڈ ہے۔ مسٹر بیسٹ نے اس یادگار لمحے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
کیلیفورنیا کی خاتون نے اپنے بالوں میں 711 گالف ٹی اسٹکس لگالیں
یوٹیوب کی دنیا میں جہاں ہر دن نیا مقابلہ ہوتا ہے، مسٹر بیسٹ نے ثابت کیا کہ خلوص، استقامت اور انوکھے آئیڈیاز سے دنیا بدلی جا سکتی ہے۔
مسٹر بیسٹ نے یکم جون 2025 کو ایک نئی تاریخ رقم کردی، جب وہ پہلے انفرادی کریئٹر بنے جن کے 400 ملین سبسکرائبرز مکمل ہوئے۔
ہالی وڈ اسٹار وِل اسمتھ کا بیٹا منشیات کا عادی؟ عجیب برتاؤ کی ویڈیو وائرل
اس موقع پر انہوں نے جذباتی پیغام میں لکھا، 400,000,000 سبسکرائبرز! ایک دہائی پہلے جب میں نے یہ سفر شروع کیا سب کہتے تھے کہ میں ناکام ہو جاؤں گا کیونکہ میں حد سے زیادہ جنونی ہوں۔ لیکن مجھے اپنے کام سے عشق تھا اورمیں نے لگاتارسات سال تک بغیر کسی کی طرف دیکھے انتھک محنت کی۔
انہوں نے مزید کہا، زندگی کا سب سے بڑا تحفہ یہ ہے کہ ہر دن کسی مقصد کے ساتھ آنکھ کھلے اور یوٹیوب اور آپ سب کی بدولت، میرے پاس یہ ہے۔ 400M کا شکریہ۔
اس وقت دنیا میں صرف ٹی سیریز ہی ایسا چینل ہے جس کے سبسکرائبرز قریب ترین ہیں، وہ بھی 299 ملین پر۔
یہ نیا 400 ملین سبسکرائبرز پلے بٹن خاص طور پر مسٹر بیسٹ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کیونکہ یہ تعداد کسی بھی فرد نے پہلی بار عبور کی ہے۔اس کا ڈیزائن پچھلے ایوارڈز سے مکمل طور پر مختلف ہے۔ اس کی تیاری میں چمکتا ہوا دھات استعمال کیا گیا ہے اورمرکزمیں نیلے رنگ کا قیمتی پتھر جڑا ہوا ہے، جو اسے دیگر پلے بٹنز سے منفرد بناتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس پلے بٹن کے ڈیزائن پر کافی تنقید کی ہے۔ کسی نے کہا“یہ 10 ملین والا بٹن ہی لگتا ہے، بس نیلا رنگ بھر دیا گیا ہے“
ایک صارف نے شک ظاہر کیا،”ایسا لگتا ہے جیسے اے آئی نے ڈیزائن کیا ہو!“
ایک اور صارف نے تنقید کی“پرانے گولڈ بٹنز بہتر تھے، یہ کچھ خاص نہیں لگا“
کئی صارفین نے پلے بٹن کے معمولی ڈیزائن پر مایوسی کا اظہار کیا۔ ایک نے کہا، ”یاد ہے جب گولڈن بٹن میں سنہری یوٹیوب لوگو ہوتا تھا؟ اب تو صرف پیلے رنگ کی بورڈ ہے۔“
البتہ کچھ صارفین نے دفاع میں لکھا کہ،”یہ نیلا پتھر صرف رنگ نہیں، بلکہ اصل معدنی پتھر لگتا ہے، جو اسے قیمتی بناتا ہے۔“
صرف یوٹیوبر ہی نہیں، اب ایک ارب پتی کاروباری شخصیت بھی
مسٹر بیسٹ نہ صرف ویڈیوز کے بادشاہ ہیں، بلکہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی بن چکے ہیں۔ 2025 میں مسٹر بیسٹ کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔
ویب سائٹ “ سلیبریٹی نیٹ ورتھ “ کے مطابق، وہ دنیا کے آٹھویں سب سے کم عمر ارب پتی ہیں اور 30 سال سے کم عمر وہ واحد ارب پتی ہیں جنہوں نے اپنی دولت خود کمائی ہے، نہ کہ وراثت میں پائی۔
”بزنس انسائیڈر“ کی رپورٹ کے مطابق، ان کی کمپنی بیسٹ انڈسٹڑیز Beast Industries نے صرف 2024 میں 473 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی اور 2025 میں یہ رقم دو گنا ہونے کی توقع ہے۔
گزشتہ سال، مسٹر بیسٹ نے ٹی سیریز کے سی ای او بھوشن کمار کو مذاقاً باکسنگ رنگ میں مقابلے کا چیلنج بھی دیا تھا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو یوٹیوب پر سبسکرائب بھی کیا تھا، جو ایک پرمزاح مگر دل چسپ لمحہ ثابت ہوا۔