سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور مشہور گلوکارہ کیٹی پیری کی ایک ساتھ ڈنر کرتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دونوں شخصیات کو رواں ہفتے کینیڈا کے شہر مونٹریال کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

دی گارڈینز کی رپورٹ کے مطابق ریسٹورنٹ کی ایک کمیونیکیشن کنسلٹنٹ سمنتا جن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نے پیر کی شام تقریباً دو گھنٹے ریسٹورنٹ پر گزارے۔

ٹی ایم زیڈ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر نے اس ملاقات کے حوالے سے افواہوں کو جنم دیا کہ کہیں یہ دونوں رومانوی تعلقات میں تو نہیں ہیں۔

سمنتا جن نے بتایا کہ دونوں نے اپنے آپ کو الگ رکھا اور نہ تو عملے کے افراد اور نہ ہی دوسرے مہمانوں نے ان سے تصویر لینے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق سمنتا جن نے بتایا کہ ہمیں لگا کہ وہ زیادہ آرام دہ موڈ میں تھے، تاہم دونوں کے درمیان کوئی رومانوی علامات نظر نہیں آئیں۔

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

خیال رہے کیٹی پیری نے حال ہی میں اپنے طویل عرصے کے ساتھی اور اداکار اورلینڈو بلوم سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

دوسری جانب، ٹروڈو اور ان کی سابقہ بیوی صوفی گریگوار 2023 میں علیحدگی اختیار کرچکے تھے۔

تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں دونوں شخصیات کی ’ڈیٹنگ‘ کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

More

Comments
1000 characters