متحدہ عرب امارات کے اہم تجارتی مراکز دبئی اور ابوظہبی میں کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ اب دن کی روشنی تک محدود نہیں رہا۔ کئی ادارے، بالخصوص بینک، شاپنگ مالز، اور مرمتی یا فلم سازی کے شعبے سے وابستہ کمپنیاں، رات کے اوقات میں بھی سرگرم رہتی ہیں۔ تاہم، رات 9 بجے سے صبح 6 بجے کے دوران کام کرنے کے لیے قانونی اجازت نامے (نائٹ ورک پرمٹ) کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ ملازمین کی حفاظت، آرام اور قانونی تقاضوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حکومتِ دبئی اور ابوظہبی نے ان اجازت ناموں کے حصول کا عمل نہایت آسان اور تیز تر بنا دیا ہے، جس سے کاروباری اداروں کو سہولت میسر آتی ہے اور وہ اپنی رات کی سرگرمیاں قانون کے دائرے میں رہ کر جاری رکھ سکتے ہیں۔ اس رپورٹ میں ہم تفصیل سے بتائیں گے کہ دبئی اور ابوظہبی میں رات کے وقت کام کرنے کا اجازت نامہ کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے، کن دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے، فیس کتنی ہے، اور یہ اجازت کن اداروں کے لیے ضروری ہے۔

کن کاموں کے لیے یہ اجازت نامہ ضروری ہے؟

یہ اجازت نامہ عموماً درج ذیل کاموں کے لیے درکار ہوتا ہے، اسٹورز یا بینکوں میں انوینٹری مینجمنٹ، مرمت اور دیکھ بھال یا مینٹیننس، شاپنگ مالز میں بل بورڈ انسٹالیشن اور فلم بندی یا سینیماٹوگرافی۔

یاد رہے کہ یہ اجازت نامہ کمرشل سرگرمیوں یعنی خرید و فروخت کے لیے نہیں ہوتا۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ’ویزا‘ کی پابندی ختم

دبئی میں ’نائٹ ورک پرمٹ‘ حاصل کرنے کا طریقہ

اجازت نامہ صرف ایک ورکنگ دن میں جاری ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کی کمپنی کے ذیلی ادارے ہیں، تو تمام ملازمین کا ڈیٹا ایک ہی درخواست میں جمع کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے دبئی پولیس کے ڈیجیٹل چینلز سے درخواست دی جا سکتی ہے۔

اس اجازت نامے کے حصول کے لئے درخواست کے ساتھ جن دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے، ان میں

  • ادارے کا پرمٹ یا شاپنگ مال کا اجازت نامہ
  • مکمل فارم جو کہ دبئی پولیس ویب سائٹ پر دستیاب ہے
  • فارم میں ایمریٹس آئی ڈی
  • ای میل ایڈریس
  • معاہدہ کرنے والی کمپنی کا نام
  • کام کی قسم، اور
  • دکان کا نام جیسی تفصیلات درکار ہیں۔

اس کے علاوہ، آپ کو تاریخ اور وقت کی وضاحت ۔ ہر ملازم کے لیے یہ تفصیلات علیحدہ سے دینا ضروری ہے۔

اجازت نامہ دیکھ بھال کے کام، انوینٹری کے انتظام، بل بورڈ کی تنصیب، یا سنیما گرافی کے لیے ہے اور اسے تجارتی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

فیس کے حوالے سے رپورٹ میں جو تفصیل دی گئی ہے اس کے مطابق سروس فیس 100 درہم، نالج فیس 10 درہم، انّوویشن فیس 10 درہم ہوگی۔ اور ادائیگی کے ذرائع میں نقد، ڈیبٹ کارڈ (ماسٹر/ویزا)، اور ایپل پے سے کی جاسکتی ہے۔

درخواست دینے کے ذرائع میں دبئی پولیس ایپ، دبئی پولیس ویب سائٹ، اسمارٹ پولیس اسٹیشن اور عام پولیس اسٹیشنز شامل ہیں۔ دبئی میں یہ اجازت نامہ درخواست کی تاریخ سے 14 دن کے لیے مؤثر ہوتا ہے۔

دبئی: ایک لائسنس پر کئی فری زونز میں کام کرنے کی اجازت، ون فری زون پاسپورٹ کا آغاز

ابوظہبی میں ’نائٹ ورک پرمٹ‘ حاصل کرنے کا طریقہ

ابوظہبی میں یہ اجازت نامہ مفت ہے، جی ہاں اس کی کوئی فیس نہیں۔ اسکے ساتھ ہی یہ اجازت نامہ یا نائٹ ورک پرمٹ صرف چار گھنٹوں میں جاری ہو جاتا ہے۔

لازمی معلومات اور دستاویزات میں باضابطہ درخواست جس میں، کام کرنے والی کمپنی کا نام، کمپنی کی شہریت، رابطہ نمبر، کام کے آغاز اور اختتام کی تاریخ و وقت کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہے۔

اگر معاہدہ 6 ماہ سے کم مدت کا ہو، تو معاہدے کی کاپی منسلک کرنا ضروری ہے۔ تجارتی لائسنس، ملازمین کے اقامے اور شناختی کارڈز کی نقول،اور ’نو آبجیکشن لیٹر‘( شاپنگ مال یا کمرشل سینٹر کی جانب سے ) درکار ہوگا۔ بینکوں کے لیے، سینٹرل بینک کا لیٹر، خودکار الارم نمبر ضروری ہوگا

اضافی دستاویزات

ملازمین کی فہرست عربی میں دینا لازمی ہے، یعنی نام، قومیت، شناختی کارڈ نمبر، دستخط شدہ اجازت کی کاپی، اور فوجداری تفتیشی شعبے (سی آئی ڈی) کے نام عربی میں رسمی خط۔

درخواست دینے کا طریقہ

’یو اے ائی پاس‘ کے ذریعے لاگ اِن کریں یا متعلقہ سروس سینٹر پر جائیں۔ تمام مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ درخواست جمع کریں اوررات کے کام کا عارضی اجازت نامہ یا ’نائٹ ورک پرمٹ‘ حاصل کریں۔

More

Comments
1000 characters