پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے دوران اچانک دل میں تکلیف کی وجہ سے طبیعت خراب ہوگئی۔انہیں قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادا کارہ کو شوٹنگ کے دوران جسمانی تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے ان کا فوری علاج کیا اور ان کی حالت بہتر ہوئی۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسپتال پہنچنے پر ان کی حالت انتہائی نازک تھی اور بروقت طبی امداد نہ ملنے کی صورت میں جان بھی جا سکتی تھی۔ تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا قمر حال ہی میں ایک بڑے اور اہم پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جس کے باعث شدید ذہنی دباؤ اور جسمانی تھکن ان کی طبیعت پر اثرانداز ہوئی۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ نیند کی کمی اور طویل محنت ان کی صحت بگڑنے کی بنیادی وجوہات تھیں۔
اب وہ ہسپتال سےڈسچارج ہو چکی ہیں۔ ڈاکٹروں انہیں مکمل صحتیاب ہونے تک آرام کرنے اور سخت محنت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس واقعے کے بعد صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنے معالجین اور ٹیم کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کیں۔ وہ اب بہتر محسوس کر رہی ہیں اور صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔
اداکارہ کی صحت یابی کے لیے ان کے مداح، ساتھی فنکار اور شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر دعاؤں اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اوران کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی جا رہی ہے۔