یو اے ای کی ایک میٹھے کی دکان نے اپنی انوکھے اور تخلیقی ڈیزرٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ اس ڈیزرٹ کا نام ہے ”دبئی چاکلیٹ برگر“ یہ میٹھا اپنی انفرادیت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہا ہے اور کافی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

کھانے ہمیشہ سے ایک عالمی زبان رہے ہیں جو مختلف ذائقوں اور بناوٹ کے ذریعے لوگوں کو جوڑتے ہیں۔ لیکن جب تخلیقی صلاحیت سامنے آتی ہے، تو کھانے کی دنیا اور بھی دلچسپ ہو جاتی ہے۔

بجلی اور فریج کے بغیر بھی خوراک کو تازہ رکھنے کے حیرت انگیز دیسی طریقے

ایک انسٹاگرام ریل میں، ایک فوڈ ویلاگر نے اس منفرد ڈیزرٹ کی جھلک دکھائی اس چاکلیٹ برگر میں انوکھے اجزاء کا استعمال کیا گیا ہے جو اسے روایتی برگر سے مختلف بناتے ہیں۔

اس کے اندر پستہ موس، کرسپی کنافا اور بیلجئین براؤنی کی تہہ رکھی گئی ہے جو نرم اور فلفی انگلش کیک کے بیچ میں سجی ہے۔ اس کے ساتھ ایک کنٹینر میں گرم بیلجئین چاکلیٹ بھی آتی ہے، جسے آپ چاہیں تو پورے برگر پر ڈال سکتے ہیں یا ڈِپ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا ذائقہ منفرد، میٹھا اور خوش ذائقہ بتایا جا رہا ہے۔

نمکین کھانوں کے بعد شدید پیاس کیوں لگتی ہے؟ سائنس نے وجہ بتا دی

یہ ڈیزرٹ یو اے ای میں ”بی لبن“ کی متعدد شاخوں پر دستیاب ہے اور اس کی قیمت تقریباً 30 درہم ہے۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ وائرل انسٹاگرام ریل نے ہزاروں لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔

’دبئی چاکلیٹ برگر‘ کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین میں کافی بحث بھی ہوئی۔ کچھ لوگوں نے اس کی شکل اور ذائقے کی تعریف کی تو کچھ نے اس میں زیادہ شکر ہونے پر تشویش بھی کی ہے۔

ایک صارف نے کہا: ”یہ برگر دیکھ کر منہ میں پانی آ گیا!“

ایک صارف نے لکھا، ”یہ اتنا مزیدار کیوں لگ رہا ہے؟“ ”ایسا منفرد تجربہ بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔“

جبکہ کچھ صارفین نے صحت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا“یہ برگر بہت زیادہ میٹھا اور غیر صحت بخش لگتا ہے۔“

کسی نے طنز کیا“انسولین کی ضرورت پڑ سکتی ہے!“ ”یہ ذیابیطس کا سبب بن سکتا ہے۔“

دبئی ایک عالمی شہر ہے جہاں ہر وقت کچھ نیا اور انوکھا متعارف کروایا جاتا ہے، خاص طور پر کھانے پینے کی دنیا میں۔ یہاں کے لوگ منفرد ذائقوں اور تخلیقی کھانوں کے دیوانے ہیں۔ دبئی چاکلیٹ برگر اسی رجحان کی عکاسی کرتا ہے، جہاں کلاسک برگر کی شکل میں ایک میٹھا ڈیزرٹ پیش کیا گیا ہے، جو مختلف ثقافتوں کے ذائقوں کو یکجا کرتا ہے۔

اگر آپ میٹھے کے شوقین ہیں یا نئی چیزیں آزمانا پسند کرتے ہیں تو یہ دبئی چاکلیٹ برگر آپ کے لیے ایک دلچسپ تجربہ ہو سکتا ہے۔ لیکن صحت کا خیال رکھتے ہوئے میٹھے کا اعتدال میں استعمال ہمیشہ بہتر ہوتا ہے۔

More

Comments
1000 characters