امریکی شخص نے 7 سال کے دوران 42 بار پروپوزل مسترد ہونے کے باوجود ہار نہ مانی اور بالاخر 43 ویں مرتبہ پروپوز کرکے محبوبہ کو شادی کے لیے منا لیا۔
36 سالہ لیوک ونٹرپ نے اپنی 38 سالہ گرل فرینڈ سارہ ونٹرپ سے ’ہاں‘ سننے کے لیے سات سال تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، جس دوران انہوں نے مختلف خوبصورت مقامات پر 42 مرتبہ شادی کی پیشکش کی، لیکن ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
طیارہ حادثے میں ہلاک خاتون پائلٹ کا آخری ویڈیو پیغام وائرل
نیویارک پوسٹ کے مطابق، لیوک 2018 سے سارہ سے شادی کے خواہشمند تھے، تاہم سارہ نے طلاق کے بعد بچوں کی ذمہ داریوں کی وجہ سے شروع میں انکار کیا۔
2018 میں ان کی دوستی کے چھ مہینے بعد لیوک نے پہلی بار شادی کی پیشکش کی، جسے سارہ نے اپنے تین بچوں کا حوالہ دیتے ہوئے رد کر دیا۔
دبئی کی سڑکوں پر انسان نما روبوٹ کی دوڑ لگاتی ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
سارہ نے کہا، ”مجھے لیوک سے یہ توقع نہیں تھی، میں اسے چاہتی تھی لیکن شادی کے لیے ہاں کہنا نہیں چاہتی تھی۔“ لیوک نے اپنے حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا، ”آپ کا انکار قبول ہے، لیکن میں یہ پیشکش کرتا رہوں گا۔“
سات سالوں کے دوران لیوک نے پراگ کے قلعے میں کرائے پر قلعہ لے کر، جمیکا کے ساحل پر گھوڑے کی سواری اور موم بتیوں کے روشنی میں رات کے کھانے جیسے شاندار انداز میں پروپوزلز دیے۔
42 ویں کوشش پر سارہ نے ہنسی مذاق میں کہا کہ اگلی بار ہاں کہہ دوں گی۔ اس کے بعد لوک نے ایک سال مزید انتظار کیا اور پھر 2025 میں ساؤتھ ایسٹ لندن کے گرین وچ کے رائل آبزرویٹری میں پروپوز کیا اور کہا، ”یہ جگہ دنیا کا مرکز ہے لیکن تم میری دنیا کا مرکز ہو اور میں چاہتا ہوں کہ تم مجھ سے شادی کر لو۔“
سارہ کا کہنا ہے، ”بالآخر لیوک نے میرا دل جیت لیا۔ مجھے خوشی ہے کہ وہ اتنے عرصے تک ڈٹے رہے۔ اب لیوک کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ہونا چاہیے۔“ 17 مئی 2025 کو یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا اور اپنی محبت کی ایک نئی داستان رقم کی۔