بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا قیمتی براؤن بیگ، جس میں تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کے زیورات تھے، لندن کے گیٹ وِک ایئرپورٹ سے چوری ہو گیا ہے۔
اروشی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں، لیکن واپسی پر ان کے بیگج بیلٹ سے بیگ غائب ہو گیا۔ انہوں نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی سخت سیکیورٹی کے باوجود یہ کیسے ممکن ہوا؟
سارہ علی خان کا بوائے فرینڈ کس مشہور خاندان کا باصلاحیت بیٹا ہے؟
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بیگ، ٹکٹ اور بورڈنگ پاس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حکام سے معاملے کی فوری تفتیش اور بیگ کی واپسی لے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیا۔ کچھ صارفین نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا، کچھ نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا، ’اگر اداکارہ نے جولائی کے دوسرے ہفتے میں لندن سے واپسی کی تھی تو انہیں چوری شدہ بیگ کے بارے میں جولائی کے اختتام پر اعلان کرنا کیوں یاد آیا؟‘ اور کچھ نے کہا ”شاید تمہاری لیبُوبُو گُڑیا ہی لے گئی ہوں!“
’سندور تو مٹا دیا گیا‘: جیا بچن لوک سبھا میں مودی سرکار پر برس پڑیں
یاد رہے کہ 2023 میں بھی اروشی نے دعوی کیا تھا کہ ان کا 24 قیراط سونے کا آئی فون نریندرا مودی اسٹیڈیم میں گم ہو گیا تھا۔ اب یہ تازہ چوری کا واقعہ ایک بار پھر ان کی پریشانی کی وجہ بن گیا ہے۔