اتر پردیش کے ضلع مہاراج گنج میں ایک مقامی میلے کے دوران ایسا ناقابلِ یقین واقعہ پیش آیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا، اٹہیا شِو مندر میں لگے ’ویل آف ڈیتھ‘ ( موت کےکنویں) کے کرتب کے دوران ایک موٹرسائیکل سوار اپنا توازن کھو بیٹھا اور چلتی تیز رفتار بائیک سے گر گیا۔

حیرت انگیز طور پر، بائیک سوار کے گرنے کے بعد بھی موٹر سائیکل کئی منٹ تک کنویں کے اندر خود بخود گھومتی رہی، جس سے وہاں موجود تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق شو فوری طور پر روک دیا گیا اور منتظمین نے موقع پر حالات کو قابو میں لیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم منظر اتنا چونکا دینے والا تھا کہ دیکھنے والے دم بخود رہ گئے۔

واقعہ کی ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین اسے ’’حیران کن‘‘ اور ’’ناقابل یقین‘‘ قرار دے رہے ہیں کیونکہ سوار کے گرنے کے باجود بھی موٹرسائیکل خودبخود کنویں چلتی رہی۔

More

Comments
1000 characters