بنگلادیشی یوٹیوبر اور مس ایشیا گلوبل جیتنے والی اداکارہ شانتا پال کو بھارت میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی یوٹیوبر کو کلکتہ میں گرفتار کیا گیا ہے، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ بنگلادیشی ائیرلائن کی نوکری چھوڑنے کے بعد فوڈ ولاگنگ کرتی تھیں،
اداکارہ شانتا پال کو گھر کرائے پر لینے کیلئے جعلی بھارتی دستاویزات جمع کرانے پر 30 جولائی کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے 28 سالہ شانتا پال کے قبضے سے دو جعلی آدھار کارڈ، ایک ووٹر آئی ڈی، ایک راشن کارڈ اور ایک پین کارڈ برآمد کیا ہے، جو تمام مغربی بنگال کے مختلف پتوں پر رجسٹرڈ تھے۔
پولیس کے مطابق اداکارہ اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی بھارت میں ہی چھپ کر مقیم تھیں جبکہ وہ 2023 میں کلکتہ آئیں تھیں۔
پولیس نے بتایاکہ اداکارہ نے بھارتی شناختی دستاویزات کیسے حاصل کیں تفتیش کی جا رہی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ نے غیرقانونی طریقے سے بھارتی دستاویزات حاصل کی ہیں جن کی مختلف اداروں سے تصدیق کروائی جا رہی ہے۔