پاکستان کی سینئر ٹیلی ویژن اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی خطرے میں ہے۔
حال ہی میں عتیقہ اوڈھو نے اپنے شوہر ڈاکٹر سمر خان کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شو کی میزبانی کی وجہ سے ان کی شادی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
اسما عباس کا نفرت انگیز تبصروں پر کرارا جواب
اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے کہا، میرا اپنے شوہر کے ساتھ رشتہ خطرے میں ہے۔ انہیں شکایت ہے کہ میرا سارا وقت ان ڈراموں میں ہی گزرتا ہے۔
عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ، ہم جو کام کر رہے ہیں، وہ پوری ایمانداری اور خلوص سے کرنا پڑتا ہے اور کرنا بھی چاہیےکیونکہ یہ اداکاروں کے کیریئر کا معاملہ ہے اس کے لیے مناسب تیاری کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے ذاتی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ اب میں مسلسل ڈرامے دیکھتی ہوں، نوٹس لیتی ہوں اور اپنے شوہر کو وقت نہیں دے پاتی۔
’فہد مصطفیٰ نے میرا کیریئر برباد کر دیا‘: سابق فوٹوگرافر کے الزامات
انہوں نے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، تم لوگوں کی وجہ سے میرے گھر کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔
عتیقہ اوڈھو کا بچپن مشکلات سے دوچار تھا۔ وہ پانچ بہنوں میں سب سے بڑی ہیں،اور صرف آٹھ سال کی عمر میں ان کے والدین کی طلاق ہو گئی تھی اور انہوں نے دوسری شادی کر لی تھی ان کے والد سرطان کے باعث 43 سال کی کم عمر میں انتقال کر گئے۔
اس پس منظر نے ان کے فیملی اور تعلقات سے رویوں پر گہرا اثر چھوڑا، اور یوں انہوں نے چھوٹی عمر میں شادی کی تھی تاکہ ایک مضبوط خاندانی ڈھانچہ حاصل کریں۔ پہلی شادی 15 سال کی عمر میں ہوئی، دوسری شادی 21 اور تیسری شادی 2012 میں سیاست دان سمر علی خان سے ہوئی۔