الائچی صدیوں سے برصغیر، مشرق وسطیٰ اورشمالی یورپی ممالک کے کھانوں میں استعمال ہونے والا خوشبودار مسالا ہے۔ اسے اکثر ”مسالوں کی ملکہ“ کہا جاتا ہے۔ الائچی نہ صرف کھانوں میں ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ اس کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں۔

حالیہ سائنسی تحقیق کے مطابق، الائچی میں ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو ہلکے درجے کے ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ دل کی صحت کے لیے قدرتی سپلیمنٹ کے طور پر اس کی افادیت پر طبی دنیا میں خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

دبئی کا نیا منفرد ’چاکلیٹ برگر‘ وائرل

ایک تحقیق میں گریڈ 1 ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں نے روزانہ 3 گرام الائچی پاؤڈر 12 ہفتوں تک استعمال کیا، جس کے نتیجے میں ان کا بلڈ پریشر نارمل سطح تک آ گیا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ الائچی صحت مند طرز زندگی کے ساتھ مل کر ایک قدرتی علاج کے طور پر کام آ سکتی ہے۔

دل و دورانِ خون کے لیے فوائد

الائچی میں ایسے قدرتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو شریانوں کو نرم اور کھلا رکھنے میں مدد دیتے ہیں، جس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دل پر دباؤ کم پڑتا ہے۔

زیرہ پانی یا سونف پانی، اپنی صبح کا آغاز کس کے ساتھ کرنا بہتر ہے؟

اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش میں کمی

ہائی بلڈ پریشر کا تعلق اکثر جسم میں سوزش اور آکسیڈیٹو اسٹریس سے ہوتا ہے۔ الائچی میں بھرپور مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو نہ صرف خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں بلکہ خون کی نالیوں کی صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔

تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ الائچی CRP، IL-6 اور TNF-alpha جیسے سوزش کے مارکرز کو کم کر سکتی ہے، جو عموماً دل کے مریضوں اور میٹابولک مسائل رکھنے والے افراد میں بلند ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ الائچی ہاضمہ بہتر بناتی ہے اور پیٹ پھولنے میں مدد کرتی ہے، قدرتی طور پر سانس کو خوشبودار بناتی ہے۔ یہ جسم میں سوزش اور کولیسٹرول کو کم کر تی ہے، انسولین حساسیت بہتر بنا سکتی ہے، جو ذیابیطس کے لیے مفید ہے۔

الائچی کو اپنی خوراک میں شامل کیسے کریں؟

الائچی کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنانا نہایت آسان ہے۔ درج ذیل طریقے مؤثر سمجھے جاتے ہیں۔

تازہ پیسا ہوا الائچی پاؤڈر چائے، کافی، یا دودھ میں شامل کریں۔

سالن، پلاؤ یا میٹھے پکوانوں میں استعمال کریں۔

دہی، دلیے یا اسموتھی میں مکس کریں۔

کھانے کے بعد چند دانے چبا کر منہ کی بدبو سے نجات حاصل کریں۔

معیاری الائچی کیپسول بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں (مصدقہ برانڈز سے)۔

کچھ اہم احتیاطیں

خوراکی مقاصد کے لیے الائچی کا استعمال عموماً محفوظ ہے، بشرطیکہ مقدار 3 گرام روزانہ سے زیادہ نہ ہو۔

اگر آپ بلڈ پریشر کی دوائیں یا بلڈ تھنر استعمال کر رہے ہیں، تو پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

صرف اعلیٰ معیار کی الائچی یا سپلیمنٹس کا انتخاب کریں۔

یہ دوا کا متبادل نہیں بلکہ قدرتی معاون (supplement) ہے۔

الائچی صرف ایک خوشبودار مسالا نہیں بلکہ ایک قدرتی دل دوست دوا ہے۔ اگر اسے صحت مند طرزِ زندگی کا حصہ بنایا جائے تو یہ ابتدائی ہائی بلڈ پریشر کا مؤثر قدرتی علاج ثابت ہو سکتا ہے۔اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے ابتدائی مراحل سے گزر رہے

More

Comments
1000 characters