موسم چاہے گرم ہویا سرد گھروں خاص طور پر کچن میں کوڑے دان کی بدبو ایک سنجیدہ مسئلہ بن جاتی ہے۔

آپ اپنے گھر کوجتنا بھی صاف اور چمکدار رکھیں اگر کوڑے دان میں سے بدبوآرہی ہوتو سارا ماحول متاثر ہو جاتا ہے۔ لیکن خوش قسمتی سے ماہرین کی کچھ آزمودہ تجاویز کے ذریعے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

زیرہ پانی یا سونف پانی، اپنی صبح کا آغاز کس کے ساتھ کرنا بہتر ہے؟

اگر آپ کے پاس کچن کے کوڑے دان کو کہیں اور منتقل کرنے کی جگہ نہیں، تب بھی آپ ان آسان طریقوں سے بدبو کو دور رکھ سکتی ہیں۔

کوڑے دان کو روزانہ یا باقاعدگی سے خالی کریں

روزانہ کی بنیاد پر اور سب سے پہلاکام یہ کریں کہ کوڑے دان کو باقاعدگی سے خالی کریں۔ ماہرین صحت کہتے ہیں،”روزانہ یا ہر دو دن بعد کوڑے دان کو خالی کرنا بدبو کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ اگر آپ کا گھر بڑا ہے تو روزانہ کوڑا نکالنا زیادہ بہتر ہے۔“

آپ کے جوتے ہی آپ کے دشمن؟ آرتھو پیڈک ڈاکٹر کیا کہتے ہیں؟

اگر کوڑے کا تھیلا پھٹ جائے تو یہ نہ صرف کوڑے دان کو آلودہ کرتا ہے بلکہ صفائی کا کام بھی دوگنا کر دیتا ہے۔

ہر بار کوڑے دان صاف کریں

ماہرین کے مطابق کوڑے دان کو ہر بار خالی کرنے کے بعد اندر سے صاف بھی کرنا چاہیے۔

ہر بار کوڑا نکالنے کے بعد کپڑے سے نمی صاف کریں، پھر ڈس انفیکٹینٹ اسپرے کریں اور اچھی طرح صفائی کریں، خاص طور پر ڈھکن پر توجہ دیں کیونکہ یہاں جراثیم زیادہ ہوتے ہیں۔

بیکنگ سوڈا چھڑکیں

اس صفائی کے ایجنٹ کے اندر قدرتی طور پر بدبو جذب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

کوڑے دان کے نیچے تھوڑی مقدار میں بیکنگ سوڈا چھڑکنے سے نمی اور بدبو کم رہتی ہے۔ ہر بار صفائی کے بعد نیا بیکنگ سوڈا استعمال کریں۔ یہ طریقہ نہایت سستا اور مؤثر ہے اور گھر میں پہلے سے موجود اشیاء سے کیا جا سکتا ہے۔

کوڑے دان کو ٹھنڈی جگہ پر رکھیں

گرمی بدبو کو مزید بڑھا دیتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ کوڑے دان کو دھوپ یا گرمی والی جگہ پر نہ رکھیں۔

کوڑے دان کو ٹھنڈی اور سایہ دار جگہ پر رکھیں، کیونکہ سورج کی روشنی کھانے کے فضلے کو جلدی خراب کرتی ہے اور مکھیاں یا کیڑے کھینچ سکتی ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ خاص طور پر کچن کے اندر موجود کوڑے دان کو کبھی بھی دھوپ کے قریب نہ رکھیں۔

قدرتی خوشبو کا استعمال کریں

کوڑے دان کی بدبو کو قابو کرنے کے لیے قدرتی خوشبو والی اشیاء جیسے کہ لیموں کے چھلکے یا ایسینشل آئل سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔

روئی کے پیڈ پر ایسینشل آئل کے چند قطرے ڈال کر کوڑے دان کے نیچے رکھیں۔ ہر صفائی کے بعد نیا پیڈ رکھیں۔

گھریلو ڈی اوڈورائزر کیسے بنائیں؟

بیکنگ سوڈا، خشک لیموں یا سنگترے کے چھلکے اور چند قطرے ایسینشل آئل مکس کریں۔ اس آمیزے کو کسی کپڑے یا صاف جراب میں باندھ کر کوڑے دان کے نیچے رکھیں۔ ہر بار کوڑا نکالتے وقت نیا ساشے رکھنا بہتر ہوگا۔

ماہرین کی ان سادہ لیکن مؤثر تجاویز پر عمل کر کے آپ نہ صرف بدبو سے بچ سکتے ہیں بلکہ اپنے گھر کو ہر وقت تروتازہ رکھ سکتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters