پی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبانی کے باعث شہرت پانے والی ادا کارہ عائشہ ثنا ایک وقت میں خوبصورتی، وقار اور دلکش انداز کی پہچان سمجھی جاتی تھیں۔

انہوں نے کئی ٹی وی شوز اور لائیو ایونٹس کی میزبانی کی اور لوگ ان کی پیشکش کے انداز کو بے حد پسند کرتے تھے۔

کچھ سالوں پہلے عائشہ ثنا کا ایک ویڈیو منظرِ عام پر آیا جس میں وہ ”برائٹ کریں اسے“ کہتے ہوئے کیمرہ ٹیم پر چیخ رہی تھیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور یہ جملہ ان کی پہچان بن گیا۔ لوگ انہیں دیکھتے ہی یہی جملہ دہراتے تھے اس جملے کا انکی نجی زندگی پر شدید اثر پڑاتھا۔

حال ہی میں اداکارائیں حمیرا اصغر اور عائشہ خان کی المناک اموات کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین عائشہ ثنا کی گمشدگی پر بھی شبہ ظاہر کرنے لگےکہ وہ بھی اس دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں۔ تاہم اب اس سلسلے میں ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

عائشہ ثنا کے قریبی دوست ڈاکٹر عمر عادل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ زندہ ہیں، لیکن کسی کو معلوم نہیں کہ وہ اس وقت کہاں ہیں۔

محسن گیلانی نے فلیٹ سے ملنے والی شوبز شخصیت کی موت سے متعلق تفصیلات بتا دیں

ان کے مطابق 2020 کے آس پاس عائشہ نے ایک سرمایہ کاری کی جس میں انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ وہ ایک بڑی رقم کی مقروض ہو گئیں اور قرض اتارنے کے لیے اپنے دوستوں سے پیسے لینا شروع کیے جن میں عمر عادل بذات خود اور مسرت مصباح شامل ہیں۔

تاہم کچھ وقت بعد عائشہ ثنا اچانک لاپتہ ہو گئیں اور اپنے دوستوں کی رقم تاحال واپس نہیں کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ مجموعی طور پر تقریباً 4 کروڑ روپے کی مقروض ہیں۔

عتیقہ اوڈھو کی شادی خطرے میں ، وجہ کیا؟

ڈاکٹر عمر کا کہنا ہے کہ عائشہ کے دو بیٹے ہیں جو ان کے ساتھ ہیں۔ ان کی زندگی کو خطرات لاحق تھے، اسی لیے انہوں نے کبھی ان کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عائشہ ایک مضبوط مالی بیک گراونڈ رکھتی ہیں لیکن ان کے گھر والوں نے بھی اس مشکل وقت میں ان کی مدد نہیں کی۔عائشہ اکثر عمر عادل سے کہتی تھیں کہ کہ ان کی ایسے شخص سے شادی کروا دی جائے جو ان کا قرض ادا کر سکے۔

عائشہ ثنا اپنے مارننگ شو کے لیے پی ٹی وی سے ماہانہ 30 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرتی تھیں، جبکہ پرائیویٹ اور کارپوریٹ ایونٹس سے بھی اچھی خاصی آمدنی حاصل کرتی تھیں۔ جب وہ لاپتہ ہوئیں، اس مہینے انہوں نے تقریباً 25 لاکھ روپے کمائے تھے، لیکن اس کے باوجود وہ مالی بحران اور قرضوں کی دلدل میں پھنس چکی تھیں۔

More

Comments
1000 characters