بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار شاہ رخ خان نے اپنے تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط فلمی کیریئر میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ انہیں فلم ’جوان‘ میں متاثر کن اداکاری پر ’بہترین اداکار‘ کا ’نیشنل فلم ایوارڈ‘ دیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے منعقد کیے جانے والے’71ویں نیشنل فلم ایوارڈز’ کے فاتحین کا اعلان ’یکم اگست 2025‘ کو کیا گیا، جس میں شاہ رخ خان اور اداکار وکرانت میسی (فلم ’12th فیل‘) کو مشترکہ طور پر بہترین اداکار قرار دیا گیا۔

شاہ رخ خان کا نوکروں کے ساتھ گھر کے کام کرنے کا انکشاف

نیشنل ایوارڈ کے بعد شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے حکومت ہند، فلمی ٹیم اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’یہ میرے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے۔ 33 سال بعد یہ اعزاز ملنا میرے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزائی ہے۔‘

شاہ رخ خان، جنہیں دنیا بھر میں ’کنگ خان‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے 1992 میں فلم ’دیوانہ‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’چک دے انڈیا‘، ’سوادیس‘، ’مای نیم از خان‘ اور حالیہ ’پٹھان‘ جیسی کئی بلاک بسٹر فلموں کے ذریعے اپنے فن کا لوہا منوایا۔

تاہم، یہ پہلا موقع ہے جب انہیں بھارتی فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز یعنی ’نیشنل فلم ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔

شاہ رخ خان کا اپنی ٹیم کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ ، نام بھی سامنے آگئے

’جوان‘ میں شاہ رخ خان نے ’ڈبل رول‘ ادا کیا تھا اور فلم میں وہ ’سات مختلف روپ‘ میں نظر آئے۔ فلم نہ صرف باکس آفس پر سپرہٹ رہی بلکہ نقادوں نے بھی ان کی اداکاری کو سراہا۔ فلم کی ہدایتکاری ’ایٹلی کمار‘ نے کی تھی۔

More

Comments
1000 characters