کیا آپ نے آئینے میں دیکھا ہے اور نوٹ کیا ہے کہ آپ کی پلکیں نیچے کو جھک گئی ہیں؟
یہ ایک عام مسئلہ ہے اور لاکھوں افراد اس مسئلے کا شکار ہیں جسے طبّی زبان میں پٹوسِس (Ptosis) کہتے ہیں۔ اگرچہ یہ تکلیف دہ نہیں، مگر وقت کے ساتھ یہ بینائی میں رکاوٹ، مسلسل تھکن، اور گردن میں کھنچاو کا باعث بن سکتا ہے۔
زیرہ پانی یا سونف پانی، اپنی صبح کا آغاز کس کے ساتھ کرنا بہتر ہے؟
پلکوں کے جھکنے کی عام وجوہات
ماہرین کے مطابق ڈھلکی پلکوں کی چند عام وجوہات ہو سکتی ہیں جس میں تھکن اور نیند کی کمی، وراثتی عوامل، عصبی (نیورولوجیکل) مسائل، آنکھوں کی سرجری یا موتیے کا آپریشن ، پیدائشی پٹوسِس (جب بچہ پیدائش سے ہی متاثر ہو) شامل ہیں۔
ماہرین امراض جلد کا کہنا ہے،”یہ حالت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب پلک کو حرکت دینے والا عضلہ (levator palpebrae superioris) کمزور ہو جاتا ہے یا درست کام نہیں کرتا۔“
’مسالوں کی ملکہ الائچی‘: بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھنے کا قدرتی علاج
ڈھلکی پلکیں صرف جمالیاتی مسئلہ نہیں بلکہ ایک طبی مسئلہ بھی ہو سکتی ہیں۔ خوش قسمتی سے، چند آسان مشقوں اور روزمرہ کی توجہ سے اس کا قدرتی علاج ممکن ہے۔ مستقل مزاجی اور صحیح رہنمائی سے آپ اپنی پلکوں کو دوبارہ تروتازہ، فعال اور مضبوط بنا سکتے ہیں۔
اگرچہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ چہرے کی ورزشیں جلد کو کھینچ دیتی ہیں، لیکن صحیح طریقے سے کی گئی مشقیں نہ صرف کولیجن بڑھاتی ہیں بلکہ خون کی روانی بہتر کر کے جلد اور عضلات کو قدرتی طور پر بہتر کرتی ہیں۔ یہ چہرے کے عضلات میں تناؤ کو کم کر کے شکل کو بہتر کرتی ہے۔
ماہرین کی تجویز کردہ آسان اور مؤثر مشقیں
وارم اپ اور مساج
چہرہ صاف کریں اور گرم پانی میں کپڑا بھگو کر آنکھوں پر رکھیں۔
نرم ہاتھوں سے پلکوں اور آس پاس کے حصے کی مالش کریں تاکہ عضلات فعال ہو جائیں۔
براہِ راست حرکت
آنکھوں کو حرکت دیں، جیسے اوپر، نیچے، دائیں، بائیں دیکھنا۔
ایک نرم برقی ٹوتھ برش سے آنکھوں کے کناروں پر ہلکی تھرتھراہٹ دیں تاکہ عضلات متحرک ہوں۔
مزاحمتی ورزش
ابرو کو انگلیوں سے اوپر تھامے رکھیں، پھر آنکھیں بند کرنے کی کوشش کریں۔
یہ ویٹ لفٹنگ جیسا اثر پیدا کرتا ہے جو عضلات کو مضبوط بناتا ہے۔
تیز پلک جھپکنا اور آنکھیں گھمانا
پلکوں کو تیزی سے جھپکائیں یا آنکھوں کو دائرے میں گھمائیں تاکہ عضلات فعال رہیں۔
آنکھوں کے ارتکاز کی مشق
کسی شے پر بغیر پلک جھپکائے 30 سیکنڈ تک نظریں جما کر رکھیں۔
یہ مشق آنکھوں کی توجہ، کنٹرول، اور صحت کے لیے بہت مؤثر ہے
اگر آپ کی پلکیں روز بہ روز زیادہ جھک رہی ہیں یا بینائی میں رکاوٹ بن رہی ہے یا اس کے ساتھ درد، سوجن یا کمزوری بھی ہو رہی ہے تو فوری طور پر ماہر چشم سے رجوع کریں۔