ایپل کا خفیہ منصوبہ: چیٹ جی پی ٹی کا حریف تیار، آئی فون 17 کے ساتھ سرچ کی دنیا میں انقلاب متوقع
ایپل نے خاموشی سے ایک نئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سسٹم پر کام شروع کر دیا ہے، جو کہ چیٹ جی پی ٹی جیسی خدمات فراہم کرے گا۔ یہ انکشاف معروف صحافی مارک گرمن کی ایک رپورٹ میں ہوا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایپل نے اندرونِ خانہ ایک نئی ٹیم تشکیل دی ہے جس کا نام ہے ’آنسر،نالج اینڈ انفورمیشن‘ یا مختصر طور پر اے کے آئی (AKI)۔
یہ ٹیم ایپل کے پرانے سری (Siri) ایکزیکٹیو رابی واکر کی قیادت میں کام کر رہی ہے اور براہِ راست ایپل کے اے آئی چیف جان جیاناندریا کو رپورٹ کرتی ہے۔
ایپل کا معروف کانٹینٹ کرئیٹر پر کمپنی کے راز چوری کرنے کا الزام، طریقہ واردات بھی بتا دیا
ایپل نے حال ہی میں سری میں چیٹ جی پی ٹی کو شامل کیا تھا، لیکن اب کمپنی اپنی خود کی چیٹ بوٹ ٹیکنالوجی تیار کرنے پر زور دے رہی ہے۔ اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایپل اب اے آئی کے میدان میں دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے خود مختار ہونا چاہتا ہے۔
اب تک ایپل کا اے آئی پلیٹ فارم جسے ’ایپل انٹیلیجنس‘ کہا جاتا ہے، صرف کچھ محدود فیچرز جیسے جینموجی، نوٹیفکیشن سمری اور رائٹنگ تجاویز فراہم کر رہا ہے، جسے صارفین کی بڑی تعداد نے مایوس کن قرار دیا ہے۔ خاص طور پر سری کی اپ گریڈ کافی تاخیر کا شکار ہے۔
کیا ایپل نئے آئی فون میں انسانی آنکھ جیسا کیمرہ بنانے جا رہا ہے؟
اے کے آئی ٹیم کا ہدف ایک نیا سرچ سسٹم تیار کرنا ہے جو صارفین کو چیٹ جی پی ٹی یا پرپلیگژیٹی اے آئی جیسے تجربات فراہم کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق، ایپل پہلے دیگر اے آئی اسٹارٹ اپس کے ساتھ شراکت پر غور کر رہا تھا لیکن اب خود ہی میدان میں اُتر آیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایپل کی ٹیم اگلے آئی فون ’آئی فون 17 پرو‘ کی فیلڈ ٹیسٹنگ بھی کر رہی ہے، جسے سان فرانسسکو میں ایک خاص کیس میں چھپا کر آزمائش کے دوران دیکھا گیا۔
ایپل کیلیے نازک موڑ: کیا سی ای او ٹِم کُک عہدے سے برطرف ہونے والے ہیں؟
تاہم، ایپل کو اے آئی ماہرین کے حوالے سے کچھ چیلنجز کا بھی سامنا ہے، کیونکہ حالیہ ایک ماہ میں اس کی foundation فاؤنڈیشن موڈلز ٹیم کے چار محققین میٹا (Meta) میں جا چکے ہیں۔ اس سے کمپنی کے اندرونی ماحول اور ٹیلنٹ رکھنے میں مشکلات کی نشاندہی ہوتی ہے۔
اگر ایپل اے کے آئی پروجیکٹ میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ نہ صرف موجودہ خامیوں کو دور کرے گا بلکہ آئی فونز میں سرچ کے طریقہ کار کو مکمل طور پر بدل سکتا ہے۔