پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مداحوں سے پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری ایک جذباتی پیغام میں لکھا، ’دل پر بوجھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرے شوہر عمار احمد خان اور میں فی الحال علیحدہ ہو چکے ہیں۔ ہم دونوں کو اس رشتے کے مستقبل کے بارے میں سوچنے کے لیے وقت درکار ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا اور دونوں فریقین اس وقت جذباتی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ حنا رضوی نے عوام اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی نجی زندگی کا احترام کریں اور سوشل میڈیا پر منفی تبصروں سے گریز کریں۔

اداکارہ نے کہا، ’شادی کے معاملات صرف ان دو افراد کو ہی بہتر طور پر معلوم ہوتے ہیں جو اس بندھن میں جڑے ہوتے ہیں، براہ کرم ہمیں وقت دیں تاکہ ہم اپنی زندگیوں کے بارے میں اہم فیصلے کر سکیں۔‘

حنا رضوی کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے حالیہ دنوں میں اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ایسے اشارے دیے تھے جن سے ان کے ازدواجی تعلقات میں تناؤ کا اندازہ ہو رہا تھا۔

انہوں نے اپنی ویڈیوز میں بھی اُن افراد پر ناراضگی کا اظہار کیا جو ان کی ذاتی زندگی پر تنقید کر رہے تھے، اور کہا کہ ’ہم سب انسان ہیں اور ہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے، براہ کرم ہمیں سمجھنے کی کوشش کریں، نہ کہ ہمیں جج کریں۔‘

یاد رہے کہ شرمین حنا رضوی اور عمار احمد خان کی شادی اپریل 2024 میں ہوئی تھی، جس میں شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات اور دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔

More

Comments
1000 characters