پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اور باصلاحیت اداکارہ درفشاں سلیم نے اداکار بلال عباس خان کے ساتھ تعلقات اور خفیہ نکاح کی افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

درفشاں سلیم، جنہیں ”عشق مرشد“، ”خائی“ اور ”کیسی تیری خود غرضی“ جیسے مقبول ڈراموں سے شہرت ملی، نےحالیہ انٹرویو میں کہا کہ یہ صرف سوشل میڈیا کی حد تک باتیں تھیں، جن کی کوئی حقیقت نہیں۔

عائشہ ثنا کی گمشدگی، حقیقت سامنے آگئی

انہوں نے مزید کہا کہ، ان افواہوں کا جواب میں نے خاموش رہ کر دیا، اور میری خاموشی ہی میراجواب تھا۔ کیونکہ میں جانتی ہوں یہ سب سچ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کوئی ایسا موقع نہیں ہوتا جسے لوگ چھپائیں، اگر ایسا کچھ ہوتا تو تصاویر سامنے آ جاتیں۔ میں ایسی باتوں کو خفیہ رکھنے والوں میں سے نہیں ہوں بس اپنی نجی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہوں۔

عتیقہ اوڈھو کی شادی خطرے میں ، وجہ کیا؟

درفشاں نے یہ بھی واضح کیا کہ بلال عباس خان کے ساتھ ان کا تعلق صرف پروفیشنل اور آن اسکرین کیمسٹری تک محدود ہے۔

”سیٹ پر ہمارے درمیان بہت اچھا کمفرٹ لیول تھا۔ ہم دونوں چھوٹی چھوٹی باتوں میں خوشی تلاش کرتے تھے، لیکن یہ سب صرف کام کی حد تک تھا۔“ درفشاں نے واضح کیا۔

یاد رہے کہ ”عشق مرشد“ کی زبردست کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کی افواہیں زور پکڑ گئی تھیں، خاص طور پر ایک یوٹیوبر کے دعوے کے بعد کہ ان کا خفیہ نکاح ہو چکا ہے۔ دونوں اداکار ڈرامے کے بعد کچھ اشتہارات میں بھی ایک ساتھ نظر آئے، جس سے قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔

درفشاں سلیم نے بغیر کسی کا نام لیے پاکستانی میڈیا میں بغیر تصدیق کے ذاتی زندگی سے متعلق خبریں پھیلانے کے رجحان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا ”شادی ایک ذاتی معاملہ ہے، لیکن اگر اتنا اہم واقعہ ہو بھی جائے تو لوگ خود ہی تصویریں شیئر کرتے ہیں۔ کوئی اسے لمبے عرصے تک چھپاتا نہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارا میڈیا بھی اب بھارتی طرز کی صحافت اختیار کر رہا ہے جہاں بغیر کسی تحقیق کے خبریں دی جاتی ہیں۔“

درفشاں سلیم نے صرف پانچ سال میں جو شہرت حاصل کی، اس پر وہ شکر گزار بھی ہیں اور محتاط بھی۔

ان کا ماننا ہے کہ ”یہ وقت زیادہ نہیں، لیکن اتنی جلدی اتنی محبت ملی کہ کبھی کبھی ڈر بھی لگتا ہے۔ اس وجہ سے میں آئندہ کاموں کے انتخاب میں بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھاتی ہوں۔“

اداکارہ جلد ہی اپنے نئے ڈرامہ ”سنول یار پیا“ سے ٹی وی پر واپسی کر رہی ہیں، جس کے لیے ان کے مداح خاصے پُرجوش ہیں۔

More

Comments
1000 characters