پاکستان کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کا اپنے شوہر کے کاروبار سے متعلق جواب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

نیلم منیر اگرچہ ٹی وی اسکرین پر کچھ عرصے سے کم نظر آ رہی ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر ان کی موجودگی اب بھی مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔

در فشاں سلیم نے بلال عباس سے نکاح کی افواہوں کی حقیقت بیان کردی

نیلم منیر اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ دلکش اندازِ مزاح اور برجستہ جوابات کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا، جس میں ان سے ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی سوالات پوچھے گئے۔

ایک مداح نے سوال کیا، “راشد بھائی کیا کرتے ہیں؟“جس پر نیلم منیر نے نہایت چٹکلے دار انداز میں جواب دیا، ”مجھ سے محبت!“

اداکارہ کا مختصر مگر مزاحیہ جواب ن دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ صارفین ان کے لہجے اور ذہانت بھرے جواب کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ”واہ نیلم! کیا جواب دیا، سادگی میں مزاح چھپا ہوا ہے!“

تمنا بھاٹیا کی ویرات کوہلی اور عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر لب کشائی

خیال رہے کہ نیلم منیر نے رواں سال کے آغاز میں دبئی میں مقیم صوبے پنجاب کے شہر میانوالی سے تعلق رکھنے والے محمد راشد نامی شخص سے خاموشی سے شادی کر لی تھی۔

شادی کے بعد وہ مستقل طور پر دبئی منتقل ہو چکی ہیں اور وہیں سے اپنی سوشل میڈیا سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نیلم منیر کے شوہر اصل میں کیا کام کرتے ہیں؟

معروف یوٹیوبر یاسر شامی نے اپنی ایک ویڈیو میں اداکارہ نیلم منیر کے شوہر سے متعلق اہم تفصیلات شیئر کی تھیں۔ یاسر شامی کے مطابق نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے، جو دبئی پولیس کے سی آئی ڈی (CID) ڈیپارٹمنٹ میں فرائض انجام دے رہے ہیں اور ان کے اپنے کچھ کاروبار بھی ہیں۔

یوٹیوبر نے مزید بتایا کہ دبئی پولیس کے افسران کی تنخواہیں 13 ہزار سے 22 ہزار اماراتی درہم کے درمیان ہوتی ہیں، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 10 لاکھ سے 17 لاکھ روپے ماہانہ بنتی ہے، جو افسر کی سروس اور تجربے پر منحصر ہے۔

یاسر شامی کا کہنا تھا کہ دبئی کی پالیسی کے تحت غیر ملکی دلہنوں کو عام طور پر شہریت نہیں دی جاتی، البتہ انہیں ”گولڈن ویزا“ دیا جاتا ہے، جو وقت کے ساتھ شہریت کا دروازہ کھول سکتا ہے۔ اگر نیلم منیر اور محمد راشد والدین بنتے ہیں تو وہ دبئی کی شہریت کے حق دار ہوں گے۔

More

Comments
1000 characters