بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان کے والد اور 89 سالہ سینئر اسکرین رائٹرسلیم خان روزانہ بانڈ اسٹینڈ تک چہل قدمی کرتے ہیں، تین پراٹھے کھاتے ہیں، دن میں دو بار مٹھائی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اب بھی فٹنس کی مثال بنے ہوئے ہیں۔
یہی وہ متاثرکن اندازِ زندگی ہے جس کا ذکر سلمان خان نے حال ہی میں ”دی گریٹ انڈین کپل شو“ کے ایک ایپی سوڈ میں کیا، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنے نجی اور خاندانی لمحات کا بے تکلف انداز میں اظہار کیا۔
کترینہ کیف اور سلمان خان کابریک اپ کیوں ہوا؟ اصل کہانی سامنے آگئی
سلمان خان، جو خود نظم و ضبط کے پابند طرزِ زندگی کے لیے جانے جاتے ہیں، اپنے والد سلیم خان کے معمولات اور ان کی صحت مند زندگی سے جس محبت اور فخر کا اظہار کرتے ہیں، وہ قابلِ غور ہے۔
سلمان نے بتایا، ”میرے ابو، ماشااللہ، کہتے ہیں کہ ’میری خوراک کم ہو گئی ہے‘، لیکن وہ روزانہ دو سے تین پراٹھے، چاول، گوشت اور مٹھائی کھاتے ہیں دن میں دو بار۔ان کی توانائی، چاق و چوبند مزاج، اور مسلسل جسمانی سرگرمی دیکھ کر پورا خاندان حیرت میں ڈوبا رہتا ہے۔“
سلمان خان جب ورون دھون کی روٹی چرا لیا کرتے تھے، اداکار نے بچپن کی یادیں شیئر کردی
سلمان نے مزید کہا کہ انہیں اپنے والد پر فخر ہے جو اس عمر میں بھی تندرست و توانا ہیں۔ وہ اس عمر میں بھی روزانہ صبح بانڈ اسٹینڈ تک چہل قدمی کرتے ہیں ان کا میٹابولزم (نظامِ ہضم) اور ڈسپلن (نظم و ضبط) حیرت انگیز ہے۔
اپنی طرزِ زندگی اور کھانے کے معمولات بتاتے ہوئے کہا، ”میں کچھ بھی کھا لیتا ہوں، بس زیادہ نہیں کھاتا۔ مثلاً ایک چمچ چاول، یا زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ چمچ، ساتھ میں جو سبزی ہو اور تھوڑا سا چکن یا مٹن یا فش۔“
ان کے مطابق، صحت مند رہنے کا راز کسی بھی فوڈ گروپ (غذائی قسم) کو مکمل طور پر چھوڑنے میں نہیں، بلکہ اعتدال کے ساتھ کھانے میں ہے۔
سلمان نے فخر سے بتایا کہ انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں فٹنس کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آج بھی اس نظم و ضبط کو اپنی زندگی میں نبھاتے ہیں۔وہ خوش ہیں کہ دھرمیندر جیسے سینئر اداکار بھی آج تک اپنی صحت کا خیال رکھ رہے ہیں۔
اس انٹرویو میں سلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ تین سنگین طبی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، برین اینیورزم (دماغ میں خون کی رگ پھٹنے کا خطرہ)، ٹریجیمینل نیورالجیا (چہرے میں شدید درد پیدا کرنے والا اعصابی مرض) اورآرٹیریو وینس مالفارمیشن (AVM) (دماغ میں خون کی نالیوں کی غیر معمولی ساخت)۔
ان کے مداح اس انکشاف پر حیران رہ گئے، کیونکہ سلمان ان تمام بیماریوں کے باوجود ایکشن سے بھرپور فلموں کی شوٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی برداشت اور کام سے وابستگی ان کی شخصیت کے نمایاں پہلوؤں میں سے ایک ہے۔
سلمان خان آخری بار فلم ”سکندر“ میں نظر آئے، جو باکس آفس پر کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ اب وہ ایک نئی فلم کی تیاری کر رہے ہیں، جو گلوان وادی کے تنازع پر مبنی ایک جنگی ڈراما ہوگی، اور جس کی ہدایتکاری اپوروا لکھیا کریں گے۔