معروف بھارتی اداکارہ، گلوکارہ اور سوشل میڈیا کی دلعزیز شخصیت شہناز گل کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی، جس کے باعث انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

شہناز اس وقت زیرعلاج ہیں، تاہم ان کی بیماری کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے ۔

شہناز گل کے بھائی شہباز بدرشاہ نے ان کی بیماری کی اطلاع سب سے پہلے مداحوں کو دی۔

’میرے بیٹے کی موت طبعی نہیں‘، کرشمہ کپور کی سابقہ ساس کا بڑا الزام

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں شہناز کو اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بدر شاہ نے اپنی بہن کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

اداکار کرن ویر مہرا، جو حال ہی میں بگ باس 18 کے فاتح قرار پائے ہیں، شہناز کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ ”میں چاہتا ہوں کہ آپ سب دل سے دعا کریں کہ یہ لڑکی جلد از جلد مکمل توانائی کے ساتھ واپس آئے۔“

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو فلم ’جوان‘ میں شاندار اداکاری پر پہلا نیشنل فلم ایوارڈ مل گیا

ویڈیو میں شہناز کو اسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ اپنے چہرے کو شرماتے ہوئے چھپا رہی ہیں، اور ان کے ہاتھ پر ڈرِپ اور پٹیاں لگی ہوئی ہیں۔

کرن نے شہناز سے کہا کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر ایک ساتھ خوشیاں منائیں گے۔

یاد رہے کہ شہناز گل نے بگ باس 13 سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ”کسی کا بھائی کسی کی جان“ اور ”تھنک یو فار کمنگ“ شامل ہیں۔ ان کی سادگی، بے ساختہ مزاج اور معصومیت نے انہیں لاکھوں دلوں کی دھڑکن بنا دیا ہے۔

دوسری جانب کرن ویر مہرا، جو حالیہ دنوں میں خطروں کے کھلاڑی 14 کے فاتح بھی رہ چکے ہیں، ان دنوں ہدایت کار اومنگ کمار کی فلم ”سیلا“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں افصیتا، سعدیہ خطیب اور ہرش وردھن رانے بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters