بال گرنا مردوں میں عام مسئلہ بن چکا ہے جو نہ صرف ان کی خود اعتمادی بلکہ شخصیت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ تشویشناک امر ہے کہ آج کل کے بڑھتے ہوئے ذہنی دباؤ کی وجہ سے نوجوان مرد بھی اس مسئلے کا شکار ہو رہے ہیں۔

اگر آپ نے کبھی سوچا ہو کہ سر پر بالوں کا ٹیٹو کروا لیں تو اسکالپ مائیکرو پگمنٹیشن (SMP) آپ کے لیے بہترین حل ثابت ہو سکتی ہے۔

بھارت میں پلاسٹک، ڈرماٹولوجی اور کاسمیٹک سرجری کے سربراہ ڈاکٹر مندیپ سنگھ، ہیں، کہتے ہیں کہ یہ ایک غیر جراحیاتی طریقہ ہے جس میں مائیکرو نیڈلز کے ذریعے جلد پر رنگ ڈالا جاتا ہے تاکہ بال زیادہ گھنے اور قدرتی نظر آئیں۔

آپ کی زبان آپ کی5 بیماریوں کی نشانیاں بتا سکتی ہے

یہ طریقہ سر پر خالی جگہوں کو چھپانے کے لیے بہت مؤثر ہے اور پتلے بالوں یا شدید بال جھڑنے والے افراد کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ اس کے علاوہ ایس ایم پی بالوں کی ٹرانسپلانٹ کے نتائج کو بھی بہتر بناتا ہے، جس سے مکمل اور قدرتی بالوں کی شکل سامنے آتی ہے۔

بہت سے لوگ ایس ایم پی کو ٹیٹو بنانے جیسا سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ دونوں طریقے مختلف ہیں۔ ایس ایم پی میں استعمال ہونے والی مائیکرو نیڈلز ٹیٹو کے مقابلے میں زیادہ باریک اور مہارت سے استعمال کی جاتی ہیں۔

نئی تحقیق: آپ روزانہ 70 ہزار پلاسٹک ذرات سانس کے ذریعے اپنے جسم میں داخل کر رہے ہیں

رنگ جلد میں بہت کم گہرائی تک ڈالا جاتا ہے تاکہ وہ پھیل نہ جائے اور بالوں کی اصل کی طرح قدرتی نظر آئے۔ اس کے علاوہ، ایس ایم پی کے رنگ وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ مدھم پڑ جاتے ہیں، جو کہ عام ٹیٹو کے رنگوں سے مختلف ہے۔

بال گرنے کے دیگر علاج بھی دستیاب ہیں، جن میں شامل ہیں،

ہیئر ٹرانسپلانٹ: جس میں بالوں کے فولییکلز کو خالی جگہوں پر منتقل کیا جاتا ہے، یہ ایک مستقل حل فراہم کرتا ہے۔

پلیٹ لیٹ ریچ پلازما (PRP) تھراپی: یہ طریقہ مریض کے خون کی اپنی پلازما کے ذریعے بالوں کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے۔

دوائیں: دوائیں بھی بال اگانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

اگر آپ بالوں کے مسائل سے پریشان ہیں تو بہتر ہے کہ ماہر ڈرماٹولوجسٹ سے مشورہ کریں اور ان کی ہدایات کے مطابق علاج کروائیں، تاکہ آپ کی جلد اور بال دونوں صحت مند رہیں۔

More

Comments
1000 characters