میٹا (Meta) کے زیرِ انتظام واٹس ایپ نے 2025 کی پہلے چھ ماہ میں 68 لاکھ اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے جو منظم فراڈ نیٹ ورک سے جڑے ہوئے تھے۔ کمپنی کے مطابق یہ اکاؤنٹس خاص طور پر جنوب مشرقی ایشیا میں کام کرنے والے جعل ساز گروپوں سے تعلق رکھتے تھے، جو زیادہ تر افراد کو دھوکہ دینے کے لیے ’پرامڈ اسکیمز‘ اور جعلی سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرتے ہیں۔
واٹس ایپ نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ یہ فراڈز عام طور پر افراد کے مالی دباؤ کا فائدہ اٹھاتے ہیں، اور ایسے ’بہت اچھے سودے‘ پیش کرتے ہیں جو آخرکار لوگوں کے پیسے یا ذاتی معلومات چوری کر لیتے ہیں۔ واٹس ایپ کا کہنا تھا، ’ہم صرف رپورٹ شدہ اسکیمز کا رد عمل نہیں دیتے، بلکہ اب ہم ان اکاؤنٹس کو فعال ہونے سے پہلے ہی شناخت کر رہے اور ہٹا رہے ہیں۔‘
واٹس ایپ میں 5 نئے اے آئی فیچرز لانے کی تیاری، اب صارفین کی مشکل آسان ہوگی
فراڈ کی نئی قسم
ایک عام فراڈ کا آغاز کبھی کبھار ایک دوستانہ پیغام سے ہوتا ہے جو یا تو ڈیٹنگ ایپ پر یا کسی دوسرے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے آتا ہے، اور پھر بات چیت کو واٹس ایپ، ٹیلی گرام یا کرپٹو ایپس جیسے پلیٹ فارمز تک منتقل کر دیا جاتا ہے۔ مقصد یہ ہوتا ہے کہ صارفین مختلف سروسز کے درمیان چھلانگیں لگاتے رہیں تاکہ کسی ایک پلیٹ فارم پر مکمل فراڈ کی تصویر نہ آئے۔
حال ہی میں، میٹا، اوپن اے آئی اور واٹس ایپ نے ایک اسکام رِنگ کا پتہ چلایا جس کا آپریٹنگ مرکز کمبوڈیا تھا۔ فراڈ کے یہ عناصر چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کر کے صارفین کو واٹس ایپ چیٹس کی طرف بھیجنے والے پیغامات تیار کرتے تھے۔ ایک بار جب متاثرہ شخص لنک پر کلک کرتا، تو انہیں ٹیلی گرام پر منتقل کر دیا جاتا جہاں کہا جاتا کہ وہ ٹِک ٹاک ویڈیوز کو ’لائیک‘ کریں اور آہستہ آہستہ انہیں ایک کرایہ پر اسکوٹر فراڈ اسکیم میں پھنسایا جاتا۔ آخرکار، ان سے کہا جاتا کہ وہ کرپٹو اکاؤنٹ میں پیسے جمع کریں، یہ سوچ کر کہ وہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
واٹس ایپ نے ’اسٹیٹس‘ میں بھی لوگوں کو تنگ کرنا شروع کردیا
نئے فیچرز اور حفاظتی تدابیر
فراڈ کی ان نئی تکنیکوں کو شکست دینے کے لیے، واٹس ایپ نے کچھ نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جن سے صارفین کو بہتر طور پر محفوظ رہنے میں مدد ملے گی۔ ایک نیا ٹول اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جب آپ کو کسی غیر جاننے والے شخص کی طرف سے گروپ میں شامل کیا جائے، تو آپ کو اس گروپ کی تفصیلات دکھائی جائیں گی اور آپ کو یہ انتخاب ملے گا کہ آپ اس چٹ چیٹ کو کھولے بغیر گروپ چھوڑ دیں۔
ایک اور اپ ڈیٹ جس کی ابھی جانچ ہو رہی ہے، صارفین کو اس وقت خبردار کرے گی جب وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ چیٹنگ شروع کریں گے جو ان کے رابطوں میں نہیں ہے۔ ایپ اس شخص کے بارے میں مزید معلومات دکھائے گی تاکہ صارفین محفوظ فیصلے کر سکیں۔
واٹس ایپ کی ایک دلچسپ اور کارمد فیچر متعارف کرانے کی تیاری
سائبر سیکیورٹی ماہر کی تجاویز
میٹا نے سائبر سیکیورٹی کی ماہر، رچل ٹوبیک (Rachel Tobac) کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ عوام کو آگاہ کیا جا سکے۔ وہ مشورہ دیتی ہیں کہ ’پہلے رکیں، سوال کریں، اور تصدیق کریں‘ جب بھی آپ کو کسی غیر جاننے والے شخص سے پیغام ملے۔ اگر کچھ مشکوک لگے، جیسے کہ کوئی اجنبی فورا پیسے کی پیشکش کرے یا یہ دعویٰ کرے کہ وہ آپ کا دوست ہے اور مشکل میں ہے، تو بہتر ہے کہ آپ اس شخص سے جاننے والے نمبر یا کسی دوسرے پلیٹ فارم پر تصدیق کر لیں۔
میٹا کا کہنا ہے، ’یہ فراڈ کرنے والے صرف پریشان کن نہیں ہیں، بلکہ یہ منظم، بے رحمانہ اور اکثر سنگین مجرمانہ سرگرمیوں سے جڑے ہوئے ہیں، جن میں جبری مشقت بھی شامل ہے۔‘