مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے استعمال نے لوگوں کو اپنے کام کے بوجھ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ تعلقات کے معاملات میں مشورہ لینے کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔ تاہم، ایسے مشورے جو ایک مشین فراہم کرتی ہے، جو ہمیشہ خوش اخلاق اور متفق رہنے کی کوشش کرتی ہے، بعض اوقات مسائل پیدا کر دیتے ہیں۔ خصوصاً جب یہ مشین آپ کو بتاتی ہے کہ آپ کو اپنے رشتہ سے نکل جانا چاہیے۔

اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے، چیٹ جی پی ٹی کے تخلیق کار، اوپن اے آئی، نے 4 اگست کو اعلان کیا کہ وہ اپنے صارفین کو مشکل وقت میں بہتر مدد فراہم کرنے کے لیے کچھ تبدیلیاں متعارف کروا رہے ہیں۔ یہ تبدیلیاں ایسے مشورے دینے کی بجائے صارفین کو سوچنے کی تحریک دیں گی۔

اوپن اے آئی نے کہا، ’چیٹ جی پی ٹی کو آپ کو کوئی جواب نہیں دینا چاہیے، بلکہ یہ آپ کی مدد کرے، آپ سے سوالات پوچھ کر، فوائد اور نقصانات کا جائزہ لے کر آپ کو فیصلہ کرنے میں مدد دے۔‘

کہیں ’چیٹ جی پی ٹی‘ سے کی گئی آپ کی نجی باتیں لیک تو نہیں ہوگئیں؟

اوپن اے آئی کا مزید کہنا تھا کہ، جب آپ پوچھتے ہیں کہ ’کیا مجھے اپنے بوائے فرینڈ سے تعلق ختم کر دینا چاہیے؟‘ چیٹ جی پی ٹی آپ کو جواب نہیں دے گا۔ یہ آپ سے سوالات کرے گا اور آپ کو فیصلہ کرنے کے لیے سوچنے کی ترغیب دے گا۔

اس نئے رویے کا مقصد صارفین کو زیادہ محفوظ اور مددگار رہنمائی فراہم کرنا ہے، خصوصاً جب وہ انتہائی ذاتی اور حساس فیصلوں پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہوں۔

اوپن اے آئی نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ ماہرین پر مشتمل ایک مشاورتی گروپ تشکیل دے گا، جس میں ذہنی صحت، نوجوانوں کی ترقی، اور انسان-کمپیوٹر تعامل کے ماہرین شامل ہوں گے۔

خبردار!! چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرنا آپ کو مہنگا پڑسکتا ہے

اوپن اے آئی کے سی ای او، سیم آلمین، نے مئی میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی اپنے ’نرم رویئے‘ اور ’ہاں میں ہاں ملانے والے رویے‘ کی وجہ سے بعض اوقات صارفین کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے کچھ صارفین نے شکایت کی کہ وہ چیٹ جی پی ٹی سے بات کر رہے ہیں جو ہمیشہ ان کی ہاں میں ہاں ملا رہا ہے، نہ کہ ایک معقول اور منطقی اے آئی چیٹ بوٹ سے۔

چند اپ ڈیٹس کے بعد چیٹ جی پی ٹی کا رویہ اتنا زیادہ ’ہاں‘ کہنے والا ہو گیا تھا کہ یہ صارفین کے لیے ’پریشان کن‘ بن گیا۔ سیم آلمین نے اس بارے میں کہا، ’پچھلے کچھ اپ ڈیٹس نے چیٹ جی پی ٹی کی شخصیت کو بہت زیادہ ’پریشان کن‘ بنا دیا تھا، لیکن اس میں کچھ اچھے پہلو بھی ہیں۔ ہم اس پر جلد ہی اصلاحات کر رہے ہیں۔‘

چیٹ جی پی ٹی سے ہونے والی آپ کی ’گفتگو‘ گوگل پر لیک ہوسکتی ہے

یہ تبدیلیاں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں کہ چیٹ جی پی ٹی انفرادی ضروریات اور پیچیدہ تعلقات کے مسائل کو سمجھنے میں زیادہ مددگار اور حقیقت پسند ہو۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی عمومی رہنمائی اور مدد فراہم کر سکتا ہے، لیکن یہ رشتہ کے پیچیدہ اور ذاتی پہلوؤں کو سمجھنے کے لیے درکار گہرائی اور سمجھ بوجھ کی کمی رکھتا ہے۔

More

Comments
1000 characters