پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے قریبی دوست اور بزنس مین زین احمد سے کینیڈا میں ایک نجی تقریب میں نکاح کرلیا ہے۔

آئمہ بیگ اور زین احمد کی محبت کی خبر کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر چل رہی تھی۔ دونوں کو کئی بار ساتھ دیکھا گیا اور کچھ مہینے پہلے انہوں نے اپنی محبت کو انسٹاگرام پر بھی باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔ اب وہ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے تیار ہیں۔

کیا آئمہ بیگ شادی کررہی ہیں؟ نئے تعلق کی افواہیں گردش

زین اور آئمہ کی شادی کا اہتمام بہت سادہ اور پرائیویٹ انداز میں کیا گیا تاکہ صرف قریبی لوگ ہی اس خوشی کا حصہ بن سکیں۔ شادی کی وہ تصویر جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اس سے ان کی شادی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ چاہنے والے ان دونوں کو بہت سی دعائیں اور نیک خواہشات بھیج رہے ہیں۔

آئمہ بیگ نے اس سے قبل اداکار شہباز شگری کی منگیتر تھیں، مگر کچھ عرصہ پہلے انہوں نے اپنی منگنی توڑ دی۔ پھر وہ زین احمد کے ساتھ نظر آنے لگیں اور اب انہوں نے شادی کر کے اپنی زندگی کو ایک نیا رخ دیا ہے۔

آئمہ بیگ کا سارہ رضا کی ٹرولنگ پر ردعمل سامنے آگیا

آئمہ بیگ نہ صرف گلوکاری میں خوب کامیاب ہیں بلکہ اپنے منفرد فیشن سینس اور خود اعتمادی کے لیے بھی مشہور ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی شخصیت کو اپنے انداز میں پیش کیا ہے اور لوگوں کی رائے کی پرواہ نہیں کی۔ اب شادی کے بعد وہ زندگی کے اس نئے سفر کا بھی لطف اٹھا رہی ہیں۔

More

Comments
1000 characters