حال ہی میں، اداکار علی رضا اور انمول بلوچ کی شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

دونوں نے ایک ساتھ بلاک بسٹر ڈرامہ ”اقتدار“ میں کام کیا جہاں ان کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ ان کی کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے اور لوگ چاہنے لگے کہ یہ جوڑی صرف اسکرین پر نہیں بلکہ حقیقتی زندگی میں بھی ساتھ ہو۔

آئمہ بیگ نے خاموشی سے شادی کر لی

ڈرامے کے دوران اور بعد میں، علی رضا اور انمول بلوچ کی ایک ساتھ تصاویر اور پروگراموں میں شرکت نے شائقین کی امیدوں کو مزید بڑھا وا دیا۔ خاص طور پر جب انمول بلوچ کی شادی کی خبریں عام ہوئیں تو مداحوں نے دلہا کے لیے علی رضا کا نام تجویز کیا۔ لیکن کیا واقعی دونوں کی محبت رشتے میں بدلنے والی ہے؟

علی رضا نے ایک انٹرویو کے دوران ان افواہوں پر بات کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ انڈسٹری میں شادی کریں گے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ فیصلہ وقت اور حالات پر منحصر ہوگا۔

حنا چوہدری کی ’فلمی لو اسٹوری‘ آپ کو حیران کردے گی

انہوں نے صاف الفاظ میں واضح کیا کہ وہ انمول بلوچ کو ڈیٹ نہیں کر رہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں بہت اچھے دوست ہیں اور فی الحال ان کے رشتے میں کوئی رومانس نہیں ہے۔ ۔

یقیناً دونوں کی دوستی بہت خاص ہے، مگر شادی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے علی رضا نے مداحوں کو صاف کہا کہ وہ انمول کےصرف دوست ہیں اور ان کا رشتہ اسی حد تک ہے۔

More

Comments
1000 characters