پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ حال ہی میں اپنے قریبی دوست زین احمد کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔ شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اورسوشل میڈیا پر ان کے عروسی لباس کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنی زندگی کے اس یادگار دن کے لیے آئیوری (Ivory) رنگ میں تیار جوڑا زئب تن کیا تھا، جسے آئمہ نے گہرے سبز دوپٹے کے ساتھ منفرد انداز میں پہنا۔ نازک جیولری اور ہلکا میک اپ ان کی خوبصورتی کو مزید نکھار رہا تھا۔

آئمہ بیگ نے خاموشی سے شادی کر لی

آئمہ بیگ کا یہ عروسی جوڑامعروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہار کی ویڈنگ کلیکشن سے منتخب کیا گیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جوڑا حسین ریہار کی آفیشل ویب سائٹ پر 2800 امریکی ڈالر یعنی تقریباً 7 لاکھ 91 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب ہے، تاہم ذرائع کے مطابق آئمہ نے اس جوڑے کو کسٹمائز کروایا، جس کے بعد اس کی قیمت 6 لاکھ 75 ہزار روپے رہی۔

آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ خود بھی فیشن انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے 2018 میں اپنا ذاتی فیشن برانڈ لانچ کیا تھا، جو اب بین الاقوامی شہرت حاصل کر چکا ہے۔

شوبز کی نئی جوڑی علی رضا اور انمول بلوچ شادی کر رہے ہیں؟

ان کے برانڈ کے تیار کردہ ملبوسات بالی ووڈ ڈائریکٹر کرن جوہر، امریکی ریپر فرینچ مونٹانا اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار رض احمد بھی پہن چکے ہیں۔

یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے 2021 میں اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی، تاہم ایک سال بعد ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

بعد ازاں، گلوکارہ کی زین احمد کے ساتھ قربتیں سامنے آئیں اور سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ساتھ تصاویر وائرل ہوتی رہیں۔

More

Comments
1000 characters