آج بھی سنیما کے دیوانے پرانی ہندی فلموں اور ان کے ستاروں کو بھلا نہیں پائے ہیں۔ ہندی سینما کا ابتدائی سنہری دور لازوال ہو چکا ہے اور اس دور کے فنکار ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

ہم بات کریں گے ایسی ہی ایک اداکارہ کی، جو ماضی کی مشہور ترین اسٹار تھیں اور جنہیں آج بھی لوگ بے حد پسند کرتے ہیں۔

ویجنتی مالا نے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز تمل فلم ”واچکائی“ (1949) سے کیا۔ اس کے بعد وہ تمل، ہندی اور تلگو تینوں زبانوں کی فلم انڈسٹری میں چھا گئیں۔ ہندی سینما کے سپر اسٹارز راج کپور اور دلیپ کمار کے ساتھ انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں۔

’میرے بیٹے کی موت طبعی نہیں‘، کرشمہ کپور کی سابقہ ساس کا بڑا الزام

ان کے حسن کے چرچے پورے ملک میں تھے۔ اور ہندی فلمی تاریخ بتاتی ہے کہ تھیٹر میں ان کی فلمیں دیکھنے کے لیے لمبی قطاریں لگتی تھیں۔

ویجنتی مالا کو ”ہوم بریکنگ اداکارہ“ کا ٹیگ بھی ملا کیونکہ ان کی شہرت کے دوران دلیپ کمار ان کے عشق میں گرفتار ہو گئے تھے۔ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو بھی ویجنتی مالا اور دلیپ کمار کے درمیان قریبی تعلقات سے بہت حسد کرتی تھیں۔ وجنتی مالا نے 1961 میں دلیپ کمار کے ساتھ فلم ”گنگا جمنا“ میں کام کیا، جو آج بھی کلاسک فلموں میں شمار ہوتی ہے۔

مشہور اداکارراج کپور کے ساتھ بھی ان کا نام جوڑا جاتا رہا، یہاں تک کہ رشی کپور نے یہ اعتراف کیا کہ ان کی والدہ نے والد کے کسی دوسری عورت سے تعلقات کی وجہ سے انہیں چھوڑ دیا تھا۔

ویجنتی مالا نے اپنی فلمی کیریئر کے عروج پر ہی ڈاکٹر چمن لال بلی سے شادی کر لی۔ چمن لال بلی تین بچوں کے والد تھے اور انہوں نے اپنی پہلی بیوی سے طلاق لے کر ویجنتی مالا سے شادی کی۔

یہ شادی فلمی سیٹ پر ملاقات کے بعد ہوئی، جب ویجنتی مالا کو سیٹ پر بیماری ہوئی اور ڈاکٹر چمن لال نے ان کا علاج کیا۔ ان دونوں کے درمیان محبت پروان چڑھی اور نوبت شادی تک پہنچ گئی۔

1984 میں ویجنتی مالا نے کانگریس کے رکن کے طور پر الیکشن جیتا اور کافی عرصہ سیاسی میدان میں سرگرم رہیں۔ راجیو گاندھی کے انتقال کے بعد انہوں نے 1999 میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

ویجنتی مالا 13 اگست کو عمر کی 92 بہاریں دیکھ لیں گی۔ وہ آج بھی ہندی سنیما کے سنہرے دور کی ایک یادگار شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

More

Comments
1000 characters