پی ٹی وی کے دور سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والی معروف اداکارہ اور میزبان مایا خان کو ایک ویڈو کلپ وائرل ہونے کےمداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
شوبز کی دنیا میں شہرت اورعوامی توجہ کے ساتھ تنقید اور ذاتی حملے بھی جڑے ہوتے ہیں اورکبھی کبھارانہیں اپنی ہی باتوں پر سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
مایا خان بھی ایسی ہی آرٹسٹ ہیں جو اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ہی متنازع شخصیات میں شمار ہو گئیں۔ ان کے سنسنی خیز مارننگ شوز اور لائیو اسٹریٹ شوز کافی شہرت کے ساتھ ساتھ تنقید کی زد میں بھی رہے۔
اس کے بعد وہ کچھ عرصہ اسکرین سے دور رہیں چند سالوں کے وقفے کے بعد وہ دوبارشوبز میں واپس آگئی ہیں۔ ان کے وزن میں بھی نمایاں کمی آگئی ہےاور اب وہ مکمل طور پر اداکاری میں سرگرم ہیں۔ مایا خان نے حالیہ ڈراموں جیسے ”مائی رِی“ اور ”کبھی میں کبھی تم“ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔
مایا خان نے اپنے وزن میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھا ہے اور حالیہ برسوں میں انہوں نے اپنے آپ کو نمایاں طور پر بدلا ہے۔ حال ہی میں وہ ایک نجی چینل کے پروگرام میں مہمان کے طور پر مدعو ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے سابقہ وزن کے بارے میں کھل کر بات کی۔
مایا نے بتایا کہ جب ان کا وزن زیادہ تھا تو اس وقت انہیں شدید تنقید، ٹرولنگ اور تکلیف دہ تبصروں کا سامنا کرنا پڑا کرتا تھا۔
ڈیزائنرز بھی کہتے تھے کہ وہ ان کے لیے XL یا XXL سائز کے کپڑے فراہم نہیں کر سکتے۔ لوگ انہیں نامناسب القابات سے پکارا کرتے تھے، مگر وہ ان سب باتوں کو صبر کے ساتھ برداشت کرتی رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزن کم کرنے کے بعد حالات بدل گئے ہیں۔ پہلے یہ سب ان کے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔ تاہم، انٹرنیٹ صارفین نے مایا خان کے اس بیان پرپر شدید سوالات اٹھائے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ کیا یہ وہی ماہرہ خان ہیں جنہوں نے کئی بار لوگوں کی شکل و صورت اور ان کی خامیوں پر طنز کیا ہے اور اب لوگ ان کے ٹرولنگ کا شکار ہونے پر ان کی منافقت پر تنقید کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے کہا، ”تم ہی وہ ہو جو جویریا کے ساتھ مل کر دوسروں کا مذاق اڑاتی تھیں۔“ دوسرے نے لکھا، ”تم خود دوسروں کی کمزوریوں پر ہنستی تھیں، یہ منافقت ہے۔“
ایک اور صارف نے کہا، ”انہیں دیکھنا مشکل ہو گیا ہے۔“ یہ سب سوالات اور تنقیدیں وائرل ویڈیو کے بعد زور پکڑ چکی ہیں، جس نے مایا خان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے کئی بحثیں شروع کر دی ہیں۔