بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور کی ایک خاتون کا اپارٹمنٹ کرائے پر دینے کے لیے اشتہار اپنی مزاحیہ اور صاف گوئی پر مبنی شرائط کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اس پوسٹ میں خاتون نے اپنا نام شیوانی بتایا اورلکھا کہ وہ اپنے ”پسندیدہ مقام“ سے نکل رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ کوئی خاتون کرایہ دار ان کے ماسٹر بیڈروم میں رہائش اختیار کرے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فلیٹ ایمبیسی گولف لنکس کے علاقے کے قریب واقع ہے، اور کام کرنے والوں کے لیے بہترین جگہ ہے۔

بچھڑ کے بھی نہ ٹوٹے رشتے: گوریلاؤں کی جذباتی دنیا کا راز، تحقیق میں حیران کن انکشاف

کاتون نے پراپرٹی کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ کرایہ 18 ہزار 300 روپے ہے، قابل واپسی ڈپازٹ 38 ہزار روپے، اور ایک مرتبہ سیٹ اپ چارجز 22 ہزار روپے ہیں۔ فلیٹ مکمل طور پر فرنشڈ ہے، اسٹوریج کی کافی جگہ موجود ہے، بلند سطح پر واقع ہے اور ہوا دار بھی ہے۔

فلیٹ کی تفصیلات کے علاوہ، شیوانی نے ایک خاص شرط بھی دی جو سب کی توجہ کا مرکز بنی۔

حسن بڑھانے کی کوشش میں بیوٹی ہیک مہنگا پڑ گیا، ماڈل کا چہرہ جھلس گیا

انہوں نے لکھا، ’صرف خواتین، سگریٹ نوش ہو سکتی ہیں، نان ویجیٹیرن ہو سکتی ہیں، شیطان کی پجاری بھی ہو سکتی ہیں۔ سب قبول ہیں بس بے رحمی اور سرد مہری نہیں چلے گی۔‘

پوسٹس میں شیوانی نے فلیٹ کی خوبصورتی اور ماحول کا تفصیلی ذکر کیا، ساتھ ہی بتایا کہ وہاں دو دوستانہ کتے اور ایک بلی بھی رہتی ہے۔

انہوں نے لکھا، ’میں نے اس گھر میں اپنی زندگی کا بہترین وقت گزارا۔ دو ایسے افراد سے ملی جو فلیٹ میٹس سے دوست بن گئے۔ میرے پاس یہاں کی بہت سی خوبصورت یادیں ہیں، اور میں واقعی امید کرتی ہوں کہ جو بھی یہاں آئے گا، اسے یہ جگہ میری طرح پسند آئے گی۔‘

بعد میں شیوانی نے بتایا کہ متعدد افراد نے فلیٹ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وہ آٹھ اگست کو فلیٹ دکھائیں گی اور اپنی تلاش عارضی طور پر روک دیں گی۔ اگر کوئی مناسب کرایہ دار نہ ملا تو وہ 19 اگست سے دوبارہ تلاش شروع کریں گی۔ نئے کرایہ دار کو یکم ستمبر تک منتقل ہونا ہوگا۔

یہ انوکھی اور مزاحیہ شرط سوشل میڈیا پر خاصی پسند کی گئی، کیونکہ اس میں سگریٹ نوش اور شیطان پرستوں کو بھی قبول کیا گیا مگر ساتھ ہی بنیادی انسانی اچھائی پر سختی سے زور دیا گیا۔

More

Comments are closed on this story.