پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اور باصلاحیت اداکارہ نازلی نصر نے مشہور ڈرامہ سیریز ”دھواں“ سے جُڑی کئی دلچسپ یادیں تازہ کیں۔

نازلی نصر نے یوں تو اپنے کیریئر میں متعدد کامیاب اور یادگار ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن اصل شہرت انہیں پی ٹی وی کے شہرۂ آفاق ڈرامے ”دھواں“ سے ملی، جو آج بھی کلاسک ڈراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

امیتابھ بچن کا موزہ پہننے کی خواہش، بشریٰ انصاری شدید تنقید کی زد میں

حال ہی میں نامور اداکارہ ایک یوٹیوب شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔ اس دلچسپ نشست میں انہوں نے پی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ”دھواں“ سے متعلق کئی یادگار لمحات اور پردے کے پیچھے کے قصے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔

انہوں نے بتایا، دھواں کی شوٹنگ بہت دلچسپ اور ایڈونچر سے بھرپور تھی۔ زیادہ تر مناظر آؤٹ ڈور شوٹ ہوتے تھے اور کوئٹہ کی شدید سردی میں درجہ حرارت صفر سے بھی نیچے ہوتا تھا۔

’اکیلی رہتی، دو دن پرانا کھانا بھی کھانا پڑتا‘: دیا مغل نے کراچی میں کڑا وقت کیسے گزارا؟

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی ٹھنڈ میں میں سادہ سا شلوار قمیض کا لباس پہنے ہوتی اور اغوا کے ایک سین کے دوران مجھے کئی بارپانی میں گرایا گیا، لیکن ان سب سختیوں کے باوجود ہمیں بہت مزہ آیا۔ ہم سب نے اس پروجیکٹ کو خوب انجوائے کیا۔

انہوں نے ایک جذباتی سین جو کہ پورے ڈرامے کی جان تھا کا ذکر کرتے ہوئے کہا، کیا آپ جانتے ہیں کہ مجھے نبیل کے موت والے سین کا کچھ پتا ہی نہیں تھا؟ باقی تمام کاسٹ کو معلوم تھا۔ میں نے صرف وہ سین کیا جس میں نبیل کو گولی لگتی ہے اور میں اسے تھامتی ہوں، اس کے بعد شوٹنگ روک دی گئی۔

اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کیونکہ عید تھی تو میں کراچی چلی گئی اور میرے واپس آنے سے پہلے ہی مکمل موت کا سین کوئٹہ میں شوٹ ہو چکا تھا۔ جب میں نے وہ سین دیکھا تو بہت روئی، میں اس وقت میں بہت حساس تھی۔

نازلی نے ڈرامے کے ایک حیران کن پہلوکے بارے میں بھی بتایا کہ، آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ ڈرامے کے پاس مکمل اسکرپٹ ہی نہیں تھا۔ سینز وہیں پر لکھے جاتے اور ہمیں فوراً دے دیے جاتے۔ شاید اسی لیے یہ ڈرامہ اتنا قدرتی اور حقیقت کے قریب لگا اور اس میں کوئی فلسفہ نہیں تھا ۔

نازلی نصر نے اپنے فنی سفر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا تھا اور اپنی نیچرل پرفارمنس سے جلد ہی ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔ ڈرامہ ”دھواں“ نے ان کی شناخت کو چار چاند لگا دیے اور وہ ملک گیر شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

بعد ازاں انہوں نے ”فراڈ“، ”پیا من بھائے“، ”میرے ہم‌دم میرے دوست“ جیسے کئی کامیاب ڈراموں میں کام کر کے اپنی فنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ذاتی زندگی میں نازلی معروف ہدایت کار محسن مرزا کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں، جبکہ ان کے سابق شوہر حسن سومرو سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔

More

Comments
1000 characters