دنیا بھر میں لاکھوں افراد گنج پن کا شکار ہورہے ہیں، جو ایک ایسا مسئلہ ہے جو نوجوانوں میں بھی تیزی سے عام ہوتا جارہا ہے۔

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ سر سے بال جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں جس کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔

بہت سے افراد گنج پن کا شکار ہونے کے بعد خود کو یوں ہی چھوڑ دیتے ہیں جبکہ بہت سے لوگوں کو اپنے بال جھڑنے کی فکر ستائے رکھتی ہے جس کے بعد وہ خود کو جوان رکھنے کے لیے ’ہیئر ٹرانسپلانٹ‘ کا سہارا لیتے ہیں۔

دنیا بھر میں کئی ایسی مشہور شخصیات موجود ہیں جنہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروایا اور اپنے تجربات دوسروں کے ساتھ شئیر کیے۔

ہیئر ٹرانسپلانٹ ایک ایسا عمل ہے جو طویل، تکلیف دہ اور نہایت مہنگا سمجھا جاتا ہے۔ وہیں اب مغربی دنیا میں ایک ایسی نئی دوا کے چرچے ہو رہے ہیں جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ مکمل طور پر گنج پن کا خاتمہ کر دے گی۔

133 سال پرانے ’کوڈیک‘ کو زوال، کمپنی بند کرنے کا عندیہ

مذکورہ دوا کا نام (PP405) ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک انقلابی دوا ثابت ہوسکتی ہے۔

پی پی 405 کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

پی پی 405 ایک نیا علاج ہے جو زیادہ تر گنج پن کی بنیادی وجہ پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔

ڈائی ہائیڈرو ٹیسٹوسٹیرون (ڈی ایچ ٹی) ایک ایسا ہارمون ہے جو بالوں کے گرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

ڈی ایچ ٹی بالوں کے فولیکلز کو سکڑاتا ہے، انہیں اتنا کمزور کر دیتا ہے کہ وہ نئے بال پیدا کرنا بند کر دیتے ہیں۔

تاہم پی پی 405 دوا اس لیے ”گیم چینجر“ کہلا رہی ہے کہ نہ صرف یہ استعمال میں آسان ہے جس میں (نہ گولیاں، نہ انجیکشن) ہے بلکہ ممکنہ طور پر مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

گھر میں ہی سیلون جیسے لمبے، مضبوط اور مینی کیورڈ ناخن حاصل کرنے کا آسان طریقہ

کنسلٹنٹ ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر سندیپ اگنی ہوتری کے مطابق ماہرینِ امراضِ جلد کو کئی عرصے سے گنج پن کے موجودہ علاج جیسے مائن آکسیڈل یا فیناسٹرائیڈ کی کمزوریوں کو دور کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی، کیونکہ یہ بہت سے مریضوں میں مطلوبہ نتائج نہیں دیتے۔

تاہم پی پی 405 دوا نیا راستہ اختیار کرتی ہے، جو لیکٹیٹ ڈیہائیڈرو جنیز کے ذریعے کام کرتا ہے اور ان خامیوں کو دور کرتا ہے۔

ڈاکٹر سندیپ اگنی ہوتری کے مطابق یہ اب تک سب سے محفوظ طریقہ لگتا ہے، لیکن اس دوا کے مارکیٹ میں آنے کے بعد نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔

پی پی 405 موجودہ علاج سے کس طرح مختلف ہے؟

زیادہ تر عام علاج صرف گنج پن کو سست کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ پی پی 405 مختلف طریقے سے علاج کرتی ہے۔

دو منہ والے بالوں سے نجات حاصل کریں اور پائیں خوبصورت گھنے بال

پی پی 405 MPCs (مائٹوکونڈریئل پائروویٹ کیریئرز) کو بلاک کرتا ہے، جو فولیکلز میں ایک طرح کے بند سوئچ کا کام کرتے ہیں۔ ان سوئچز کو بند کر کے یہ دوا فولیکلز کے اسٹیم سیلز کو جگاتی ہے اور نئے بال اگانے میں مدد دیتی ہے۔

حیرت انگیز نتائج

پی پی 405 کے استعمال سے ابتدائی آزمائشوں میں صرف آٹھ ہفتوں کے دوران بالوں کی کثافت میں 20 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا، جو موجودہ علاج کے مقابلے میں خاصا تیز ہے۔

ایشیا ایسیتھٹکس کی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر کرن کور سیٹھی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ دوا کے ابھی صرف فیز 2 ٹرائلز مکمل ہوئے ہیں۔ جب تک فیز 3 اور فیز 4 کے نتائج سامنے نہیں آجاتے ا اور کافی لوگ اسے آزما نہیں لیتے، اور ہم اس کے مضر اثرات نہیں دیکھ لیتے، یہ ہمارے استعمال کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔ اس لیے ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔

More

Comments
1000 characters