شیطانی مسکراہٹ والی ’لبوبو گڑیا‘ کی بھارتیوں نے پوجا شروع کردی۔

ایک ویڈیو آن لائن سامنے آئی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا۔ ویڈیو میں ایک بھارتی خاتون کو لبوبو گڑیا کی پوجا کرتے دکھایا گیا ہے، یہ سمجھے بغیر کہ یہ دراصل ایک چینی کھلونا ہے، کسی دیوتا کی مورتی نہیں۔

ویڈیو میں خاتون کو ہندو رسومات ادا کرتے اور پراساد چڑھاتے بھی دکھایا گیا تاہم ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے توہم پرستی کی انتہا قرار دیا۔

ٹک ٹاک اور ایکس پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو نے صارفین کو ہنسنے پر مجبور کیا۔

ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ایک بھارتی لڑکی نے اپنی ماں کو بتایا کہ لبوبو ایک چینی دیوتا ہے۔ یہ سنتے ہی ماں نے گڑیا کی پوجا شروع کر دی۔

واضح رہے کہ لبوبو ڈال کے دنیا بھر میں چرچے ہو رہے ہیں جس نے اتنی مقبولیت حاصل کرلی ہے کہ لوگ اسے خریدنے کے لیے لبمی قطاروں میں لگ جاتے ہیں۔

”اینابیل“ ڈراؤنی گڑیا کے ساتھ سفر، محقق ڈین رویرا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

یہ عجیب و غریب، دانتوں والی گڑیا ایک وقت میں صرف مخصوص کلیکشن کا حصہ تھی، مگر اب عالمی فیشن کا رجحان بن چکی ہے۔

لبوبو کے مداحوں میں صرف عام لوگ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی کئی مشہور شخصیات کے پاس بھی یہ گڑیا دیکھی گئی ہے جن میں ریانا، کم کارڈیشین، دعا لیپا اور عروشی روٹیلا شامل ہیں۔

لبوبو آخر کیا ہے؟

لبوبو بس ایک خیالی کردار ہے جسے ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے کاسنگ لنگ نے تخلیق کیا اور چینی کمپنی پاپ مارٹ نے 2019 میں اسے اپنی دی مانسٹرز سیریز کا حصہ بنایا۔

یہاں یہ بات بھی غور طلب ہے کہ لبوبو لفظ کا کوئی مطلب نہیں، مگر اس کی منفرد شکل، بڑی آنکھیں، نوکیلے کان، خوفناک مسکراہٹ اور نرم جسم، لوگوں کو فوراً اپنی جانب متوجہ کر لیتی ہے۔

More

Comments
1000 characters