فضا علی نے اپنے شو کے دوران وینا ملک کی کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

فضا علی اور وینا ملک دونوں پاکستان کی باصلاحیت اور معروف اداکارائیں ہیں جنہوں نے تقریباً دو دہائی قبل اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ دونوں نے متعدد مقبول ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اور ساتھ ہی کامیاب ہوسٹ کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔

نازلی نصر نے ڈرامہ ’دھواں‘ کی دھواں دھار تفصیلات شیئر کردیں

فضا علی ان دنوں مختلف مارننگ شوز کی میزبانی کرتی نظر آتی ہیں، جبکہ وینا ملک سیاحت پر مبنی پروگرامز اور سیاسی طنز و مزاح کے شوز کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔

وینا ملک نوجوان لڑکوں کے ساتھ بولڈ انداز میں گانے اور ڈانس ویڈیوز بنا کر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، جبکہ فضا علی بھی اکثر بالی وڈ گانوں پر لپ سنک ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں فضا علی کے پروگرام کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وینا ملک مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں فضا علی نے ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز اور بولڈ مواد پر کھل کر تنقید کی۔

خواتین کا دولت مند مردوں سے شادی کا بڑھتا رجحان، ہمایوں اشرف نے حقیقت بتا دی

فضا علی نے شو میں وینا ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، میں تم سے سخت ناراض ہوں وینا۔ میں تمہیں کسی اجنبی لڑکے کے ساتھ ڈانس کرتے نہیں دیکھ سکتی۔ تم وینا ملک ہو ، تم خود ایک برانڈ ہو اور تمہارے ساتھ جو بھی کھڑا ہوتا ہے، وہ خود ایک برانڈ بن جاتا ہے۔

فضا نے مزید کہا کہ، تمہیں اپنی موسیقی سے کمانا چاہیے، تمہیں دوسروں کے ساتھ ویڈیوز بنانے کی کیا ضرورت ہے؟ کسی بھی نوجوان لڑکے کے ساتھ ویڈیوز بنانا محبت نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ، میں نہیں چاہتی کہ تم ایسی ویڈیوز بناؤ، میں جانتی ہوں کہ تم کتنی باوقار ہو۔ میں تمہیں کسی لڑکے کے ساتھ شیشہ پیتے یا قریب بیٹھے نہیں دیکھنا چاہتی۔ میں چاہتی ہوں کہ تم چمکو، تمہاری اصل طاقت یہی ہے۔

لیکن فضاعلی کے بار بار اصرار اور کریدنے کے باوجود وینا ملک نے اس نوجوان کے ساتھ کسی تعلق کا اعتراف نہیں کیااور بس اتنا کہنے پر اکتفا کیا کہ“میں جس سے محبت کرتی ہوں، اسی کے ساتھ ویڈیوز بناتی ہوں۔“

یاد رہے کہ وینا ملک اکثر اپنے متنازع بیانات اور ذاتی زندگی کےحوالے سے بھی خبروں کی سرخیوں میں رہتی ہیں اور حالیہ دنوں وہ اپنے منیجر کے ساتھ مبینہ تعلقات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

More

Comments
1000 characters