بھارت کے متنازع یوٹیوبر اور بگ باس ونر ایلویش یادو کے گھر پر نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح تقریباً ساڑھے پانچ سے چھ بجے کے درمیان پیش آیا، جب تین موٹرسائیکل سوار افراد نے سیکٹر 57 میں واقع ایلویش کی رہائش گاہ پر دو درجن سے زائد فائر کیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔

گولیوں کے نشانات مکان کی نچلی اور پہلی منزل کی دیواروں پر دیکھے گئے۔ خوش قسمتی سے اس وقت ایلویش یادو گھر پر موجود نہیں تھے۔ وہ عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر رہائش پذیر ہیں۔

شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا پر 60 کروڑ کے فراڈ کا الزام

حملے کے وقت ان کا کیئر ٹیکر اور کچھ اہل خانہ گھر میں موجود تھے مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک شواہد اکھٹے کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی۔

حکام کے مطابق قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اہل خانہ کی جانب سے باضابطہ شکایت درج کرانے کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

جون ابراہم بولی وڈ کی پارٹیوں میں کیوں نہیں جاتے، اندر کیا کچھ ہوتا ہے؟ حقیقت بیان کردی

ایلویش کے اہل خانہ نے بتایا کہ اس واقعے سے قبل انہیں کسی قسم کی دھمکی موصول نہیں ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر اس وقت ہریانہ سے باہر موجود ہیں۔

More

Comments
1000 characters