بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کو ایک ہدایتکار کے طور پر دنیا کے سامنے متعارف کراتے ہوئے ان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز کی پریویو تقریب کا افتتاح کیا۔ یہ خاص موقع ممبئی کے مشہور یش راج اسٹوڈیوز میں منعقد ہوا جس میں فلم کے تمام اہم اداکار اور عملہ موجود تھا۔
شاہ رخ خان نے The Ba***ds of Bollywood کے پریویوکے موقع پر جذباتی انداز میں کہا، میں اس شہر ممبئی اور اس ملک کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جس نے مجھے 30 سال دیے آپ سب کو محظوظ کرنے کے لیے۔
فیصل خان نے اپنے بھائی عامر خان پر مزید سنگین الزامات عائد کردیے
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن میرے لیے بہت خاص ہے کیونکہ اسی زمین پر میرا بیٹا اپنا پہلا قدم اٹھا رہا ہے۔ وہ ایک محنتی اور اچھا لڑکا ہے، جیسا کہ ہر باپ اپنے بیٹے کے بارے میں سوچتا ہے۔ ہم نے اسے گھر میں یہ بات سکھائی ہے کہ باکس آفس پر کامیابی اور ناقدین کی مثبت رائے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی، مگر محنت کی گارنٹی ضرور ہوتی ہے۔
شاہ رخ نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ آریان کے لیے تالیاں بجائیں اور ان کے لیے دعائیں بھی کریں۔ اگر وہ میرے لئے دی گئی محبت کا آدھا بھی حاصل کرلے تو یہ اس کے لیے بہت بڑی بات ہوگی۔ لیکن اگر اسے زیادہ محبت ملے تو پھر یہ خوش نصیب ہوگا۔ بالی ووڈ کنگ کا کہنا تھا۔
شوہر ظہیر اقبال نے زندگی پر کیا اثر ڈالا؟ سوناکشی سنہا بول پڑیں
آریان خان نے بھی اس موقع پر اپنی پہلی پبلک تقریر کی۔ انہوں نے اعتراف کیا، ’یہ پہلی بار ہے کہ میں سب کے سامنے آ رہا ہوں، اس لیے میں نے پچھلے 2-3 دنوں سے اس تقریر کی مشق کی ہے۔ میں اتنا نروس ہوں کہ اپنے ساتھ ایک ہارڈ کاپی بھی لایا ہوں۔ اگر کوئی غلطی ہوئی تو براہ کرم مجھے معاف کر دیں، یہ میری پہلی کوشش ہے۔‘
آریان نے بتایا کہ اس شو کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو محظوظ کرنا ہے۔ چار سال کی محنت، لا تعداد بحثوں اور سینکڑوں شاٹس کے بعد یہ سیریز بالآخر مکمل ہو گئی ہے۔
Ba***ds of Bollywood ایک خود آگاہ سیریز ہے جو بالی وڈ کی مصروف اور پیچیدہ دنیا کی طنزیہ عکاسی کرتی ہے۔ اس میں بالی وڈ کے بڑے ستارے جیسے سلمان خان، کرن جوہر اور رانویر سنگھ نے خصوصی کردار ادا کیے ہیں۔ سیریز میں آریان خان نے اپنی جیل کی کہانی کو بھی مزاحیہ انداز میں شامل کیا ہے۔
یہ سیریز 18 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی اور اس میں لکشیا، بوبی دیول، راگھوا جویال، سحر بامبہ، منوج پہوا، گاؤتامی کپور، مونا سنگھ جیسے اداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
یہ پروڈکشن ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ہے، جبکہ آریان خان کے علاوہ بلال صدیقی اور مناو چوہان کو تخلیق اور ہدایت کاری کا سہرا دیا گیا ہے۔