گووندا اور سُنیتا آہوجا کی شادی خطرے میں؟ طلاق کی درخواست اور جذباتی بیان منظر عام پر آگیا
بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سُنیتا آہوجا کی 38 سالہ شادی اب بظاہر اختتام کے قریب دکھائی دے رہی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، سُنیتا آہوجا نے باندرا فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کر دی ہے، جس سے شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں حیرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سنیتا آہوجا گووندا سے الگ گھر میں رہتی ہیں ، اہلیہ کا انکشاف
معروف ویب سائٹ Hauterrfly کی رپورٹ کے مطابق، سُنیتا آہوجا نے ہندو میرج ایکٹ 1955 کی شق 13(1)(i)، (ia)، (ib) کے تحت طلاق کی درخواست دی ہے، جس میں زنا، ذہنی ظلم اور ترکِ تعلقات کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ عدالت نے 25 مئی 2025 کو گووندا کو طلب کیا تھا، لیکن وہ کسی بھی سماعت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔
حال ہی میں جاری کیے گئے ایک وِلاگ میں طلاق سے متعلق خبروں پر بات کرتے ہوئے سُنیتا آہوجا نے انکشاف کیا کہ ، کوئی ان کے گھر کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
طلاق کی افواہوں کے درمیان گووندا کی اہلیہ کی ویڈیو منظرعام پر
سنیتا آہوجا نے ماضی میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ گزشتہ 12 سال سے اپنی سالگرہ اکیلے مناتی ہیں اور شوہر سے الگ رہتی ہیں، جس کی وجہ گووانداکا مصروف شیڈول اورباتونی مزاج ہے۔
رواں سال فروری 2025 میں میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گووندا اور سُنیتا کے درمیان مسلسل اختلافات اور زندگی کے الگ رجحانات کے باعث دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان افواہوں کو تقویت اس وقت ملی جب گووندا کے ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ سے تعلقات کی باتیں سامنے آئیں۔
بعدازاں، جوڑے کے وکیل نے وضاحت کی کہ اگرچہ سُنیتا نے طلاق کے لیے چھ ماہ قبل درخواست دی تھی، تاہم دونوں کے درمیان مفاہمت کی کوششیں جاری ہیں۔ گووندا کے قریبی دوست لالت بندل نے بھی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ”یہ جوڑا مضبوط ہے اور ہمیشہ ساتھ رہے گا۔“
دوسری جانب گووندا نے اب تک مکمل طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ مداح بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ وہ اپنی بیوی کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر کب اور کیسے ردعمل ظاہر کریں گے۔