صبح نیند سے بیدار ہوتے ہی سر میں درد ہونا ایک عام مگر تکلیف دہ مسئلہ ہے، جو آپ کے موڈ، توانائی اور کام کرنے کی صلاحیت پر پورا دن اثر ڈال سکتا ہے۔
اگر آپ بھی اس کیفیت کا شکار ہیں تو یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کے پیچھے کیا وجوہات ہو سکتی ہیں۔
نیند اور بلڈ پریشر کا گہرا تعلق، کارڈیا لوجسٹ کیا کہتے ہیں؟
نیند کا خراب معیار
اگر نیند مکمل نہ ہو یا بار بار خلل ہو تو دماغ کو مناسب آرام نہیں ملتا، جس کی وجہ سے صبح کے وقت سر میں تناؤ یا بھاری پن محسوس ہوتا ہے۔
سلیپ ایپنیا
یہ ایک نیند کی بیماری ہے جس میں سوتے وقت سانس عارضی طور پر رک جاتی ہے، جس سے آکسیجن کی سطح کم ہو جاتی ہے۔ یہ کمی صبح کے وقت سر درد کا باعث بن سکتی ہے۔ جس سے نیند میں خلل اور دن بھر تھکاوٹ یا چڑچڑاپن محسوس ہو سکتا ہے۔
کیا زیادہ ٹماٹر کھانے سے گردے کی پتھری ہو سکتی ہے؟
دانتوں کا پیسنا
رات کے وقت دانت پیسنے یا جبڑوں کے مسلز پر دباؤ ڈالنے سے تناؤ پیدا ہوتا ہے، جو سر درد کی شکل میں ظاہر ہو سکتا ہے۔
سونے کا غلط انداز
اگر تکیہ غیر مناسب ہو یا سوتے وقت گردن اور کندھوں کی پوزیشن درست نہ ہو تو عضلات میں کھنچاؤ آ جاتا ہے، جو صبح اٹھنے پر سر درد کی وجہ بنتا ہے۔
پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن)
دن بھر مناسب مقدار میں پانی نہ پینا یا جسم میں پانی کی کمی بھی اگلی صبح سردرد کا ایک عام سبب ہے۔ جسم میں پانی کم ہونے سے دماغ عارضی طور پر سکڑ سکتا ہے، جس سے درد ہوتا ہے.
ذہنی دباؤ اور انزائٹی
ذہنی دباؤ اور بے چینی نیند کے دوران بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ سوتے وقت جسم میں تناؤ کے ہارمونز فعال رہتے ہیں، جو صبح اٹھنے پر سر درد کی صورت میں محسوس ہوتے ہیں۔
سینوسائٹس (Sinusitis)
یہ حالت اکثر الرجی، نزلہ زکام، یا وائرل/بیکٹیریل انفیکشن کے بعد پیدا ہوتی ہے، اور اس کی علامات میں ناک بند ہونا، سر میں درد، چہرے پر دباؤ اور بلغم کی زیادتی شامل ہیں۔ جو نیند کے دوران سر پر دباؤ ڈالتا ہے۔ یہ دباؤ صبح کے وقت درد کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔
طبی مسائل
ہائی بلڈ پریشر، مائیگرین، یا بعض ادویات بھی صبح اٹھتے ہی سر میں درد پیدا کرنے کی بڑی وجوہات میں شامل ہو سکتی ہیں۔
کیا کرنا چاہیے؟
دن بھر مناسب مقدار میں پانی پئیں تاکہ جسم میں ڈی ہائیڈریشن نہ ہو۔
ذہنی دباؤ اور انزائٹی کو کم کرنے کی کوشش کریں، جیسے کہ مراقبہ یا ریلیکسیشن تکنیکس کے ذریعے۔
سونے کے لیے آرام دہ تکیہ اور صحیح انداز اپنائیں تاکہ گردن اور کمر کو سہارا ملے۔
اگر سر میں درد اکثر ہو اور ہفتے میں دو سے تین بار ظاہر ہو تو فوری طور پر کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔