مقبول نیٹ فلکس سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ شو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ’ڈیگو بوریلہ‘ 47 سال کی عمر میں اچانک چل بسے۔

اطالوی اخبار کے مطابق، یہ واقعہ وینس کے مشہور ہوٹل ڈینیلی میں پیش آیا، جہاں شو کے پانچویں سیزن کی اگلی قسط کی شوٹنگ جاری تھی اورڈیگو بوریلہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک منظر کی تیاری میں مصروف تھے جب وہ اچانک زمین پر گر پڑے۔

اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے پہلی بار اے آئی کا سہارا لے لیا

شو پر موجود میڈیکل ٹیم نے فوراً ان کا علاج کرنے کی کوشش کی، مگر افسوس کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

’پیراماؤنٹ ٹیلی ویژن اسٹوڈیوز‘، جو یہ شو نیٹ فلکس کے لیے تیار کر رہا ہے، نے ایک بیان میں کہا، ’ہم اپنے ’ایمیلی اِن پیرس‘ خاندان کے ایک رکن کی اچانک موت کی تصدیق کرتے ہوئے انتہائی افسردہ ہیں۔ ہمارا دل ان کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ ہے، جو اس مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔‘

چینی اسٹریمنگ کمپنیاں ’نیٹ فلکس‘ کے لئے ایک بڑا چیلنج

ڈیگو بوریلہ کی موت کے بعد شوٹنگ کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔

More

Comments
1000 characters