مشہورپاکستانی اداکارہ وماڈل اریبہ حبیب نے ایوارڈز پر اپنی دو ٹوک رائے دیتے ہوئے کہا کہ ”جب پیسے ہوں گے تو ایوارڈ خرید لوں گی۔“
اریبہ حبیب نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے انڈسٹری میں ایوارڈز کی حقیقت اور ذاتی رائے کا بے باک انداز میں اظہار کیا۔
فیروز خان کی اہلیہ کا گھریلو تشدد سے متعلق بیان، شوہر پر سوالات اٹھنے لگے
خوش مزاج اور سچ بولنے کے لیے مشہور اریبہ نے گفتگو کے دوران کئی دلچسپ اور معنی خیز باتیں کیں، جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کی خوب توجہ حاصل کی۔
جب میزبان نے اریبہ حبیب سے پوچھا کہ کیا وہ ایوارڈز حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، تو انہوں نے صاف گوئی سے جواب دیا کہ، ”ماڈلنگ کے زمانے میں ایوارڈز میرے لیے اہم تھے، لیکن جب سے اداکاری میں آئی ہوں، مجھے ان کی زیادہ پرواہ نہیں رہی۔“
شجاع اسد نے ڈرامہ انڈسٹری کے پردے کے پیچھے کام کرنے والوں کی عزت و حفاظت کا مطالبہ کر دیا
اریبہ نے ایک طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا، ”جب میرے پاس کچھ اضافی پیسے ہوں گے تو ایوارڈ خرید لوں گی!“ اس کے بعد انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایوارڈز کو شہرت یا کامیابی کا معیار نہیں سمجھتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ، ”میں نے کئی سینئر فنکاروں کی کہانیاں سنی ہیں جن کے گھروں کی شیلف ایوارڈز سے بھری ہوئی تھیں، مگر زندگی کے آخری ایام میں ان کے پاس علاج کے لیے بھی پیسے نیں تھے۔ ایسے حالات دیکھ کر دل دکھتا ہے۔“
اریبہ نے زور دے کر کہا کہ ان کے نزدیک اصل ایوارڈ کسی بھی فنکار کا مالی استحکام ہے، نہ کہ ظاہری ٹرافیاں۔”میرے نزدیک میرا بینک اکاؤنٹ ہی میرا اصل ایوارڈ ہے،“
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ جب آپ شوٹنگ کے بعد سیٹ چھوڑتے ہیں، تو لوگ آپ کے بارے میں کیا کہتے ہیں، یہی آپ کا اصل ایورڈ ہوتا ہے۔
اریبہ حبیب نے ذو معنی انداز میں ہنستے ہوئے مزید کہا:،”ایوارڈز تو جگہ جگہ ملتے ہیں، اگر کبھی لینا ہوا تو کہیں سے بھی خرید لوں گی، لیکن مجھے ایسے ایوارڈز کی ضرورت نہیں!“