پاکستان کے معروف اداکار عفان وحید نےاپنی ذاتی زندگی کے اس پہلو کا انکشاف کیا جو عام طور پر ان کے مداحوں کے علم میں نہیں تھا۔

عفان وحید نہ صرف ایک شفیق اور نرم مزاج شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں بلکہ ان کا انداز گفتگو بھی ہمیشہ متوازن اور باوقار رہا ہے۔ تاہم ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران عفان وحید نے اعتراف کیا کہ وہ برسوں تک غصے کے مسائل کا شکار رہے۔

عفان نے بتایا کہ اگرچہ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں ایک پُرسکون انسان ہوں لیکن میرے قریبی لوگ جانتے ہیں کہ بعض اوقات میں شدید غصے میں آ جاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی اس مسئلے سے آگاہ رہے ہیں اور برسوں سے اس پر تحقیق کر کے بہت کچھ سیکھا ہے۔

اداکار نے وضاحت کی کہ غصہ صرف مزاج کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے موروثی عوامل اور اردگرد کا ماحول بھی بڑی حد تک ذمہ دار ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غصے سے نمٹنے کے لیے خود آگاہی بہت ضروری ہے اور وہ مسلسل خود کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

عفان نے کہا کہ انہوں نے ذہنی سکون میں رہنے کی تکنیکس سیکھیں، جو انہیں نہ صرف خود پر قابو پانے بلکہ زندگی کے مثبت پہلوؤں پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

عفان وحید کا ماننا ہے کہ ماضی میں انہوں نے بعض اوقات غیر ضروری طور پر شدید ردعمل دکھایا، جس کا آج انہیں افسوس ہے۔ مگر خوشی کی بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی ذات پر کام کر کے اپنے رویے میں مثبت تبدیلی پیدا کی ہے۔

وہ مانتے ہیں کہ جوانی میں انہوں نے بعض اوقات غیر ضروری طور پر شدید ردعمل دکھایا، جس کا آج انہیں افسوس ہے۔ مگر خوشی کی بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی ذات پر کام کر کے اپنے رویے میں مثبت تبدیلی پیدا کی ہے۔

عفان نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ اب سمجھ چکے ہیں کہ غصہ کئی ذاتی اور پیشہ ورانہ مشکلات کی بنیاد بنا اور یہ اکثر خاموشی سے مسائل کی جڑ بن جاتا ہے۔ اسی لیے وہ اب ایسے لمحات میں خود کو روکنے اور جذبات پر قابو پانے کی مشق کرتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters