نوجوان نسل کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل کومل میر نے کہا ہے کہ وہ زندگی میں چارج لینے اور رہنمائی کرنے والے مرد کی تلاش میں ہیں۔

کومل میر نے جنہوں نے زیادہ تر لو اسٹوریز پر مشتمل ڈراموں میں کام کیا ہے حال ہی میں ایک پروگرام میں محبت کے موضوع پر کھری کھری باتیں کیں جو نوجوان خواتین، خصوصاً جین زی کے لیے بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں عشق کی معنویت ختم ہوچکی ہے اور پرانے زمانے کا عشق اب کسی کے بس کی بات نہیں رہی ہے۔

کومل میر نے واضح کیا کہ اب تعلقات میں حقیقی محبت کا عنصر تقریباً معدوم ہو چکا ہے۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں عموماً صرف ابتدا کی جذباتی کشش کا شکار ہوتے ہیں لیکن وہ اصل عشق کی گہرائی تک نہیں پہنچ پاتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کل نہ صرف رومانوی تعلقات میں ہی نہیں بلکہ دوستیوں میں بھی محبت کی روح گم ہوچکی ہے۔

کومل کا کہنا تھا کہ ایک لڑکی چاہے اپنی زندگی میں کتنی ہی خود مختار کیوں نہ ہوجائے اور اپنے آپ کومضبوط سمجھ لے۔ اسے شادی کے بعد اس حقیقت کا انداز ہو جاتا ہے کہ وہ چاہ کر بھی مرد کا کردار ادا نہیں کر سکتی ہے۔

کومل میر نے مردوں کے رویوں پر بھی گہرے تاثرات دیے۔ انہوں نے کہا کہ، آج کل کے لڑکے لڑکوں کی طرح نہیں رہ گئے، وہ بہت نرم اور غیر مردانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ جسے خود ”پوکی“ کہتی ہوں۔

کومل میر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، مجھے ایسے مرد پسند ہیں جو خود فیصلہ کریں، خود آگے بڑھیں، اور زندگی کا رخ طے کریں۔ جب میں اس کے پاس کوئی مسئلہ لے کرجاوں تو وہ اسے حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو میں اس لیے محبت میں مبتلا نہیں ہوتی کیونکہ آج کا مرد وہ نہیں جو میں چاہتی ہوں۔

کومل میر کا شمار ایسی اداکاراوں میں ہوتا ہے جنہیں شوبز کی دنیا میں داخل ہوئے زیادہ عرصہ نہیں گذرا ہے لیکن اپنی بے پناہ صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کے باعث جلد ہی انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔

انہوں نے نہ صرف مختلف نوعیت کے کرداروں کو بخوبی نبھایا ہے بلکہ اپنے منفرد اندازکی بدولت ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بھی بنا لی ہے اوراب وہ اپنے روشن مستقبل کی جانب پراعتماد قدم بڑھا رہی ہیں۔

More

Comments
1000 characters