پاکستانی شوبز کی مشہور جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان نے اپنی فیملی میں ایک نئے فرد کے اضافے کی خوشخبری دی ہے۔ ان کے گھر تیسری بیٹی کی ولادت ہوئی ہے، جس کا نام انہوں نے ”نیمل“ رکھا ہے۔

منیب بٹ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک محبت بھرے خط کے ذریعے یہ خوشخبری شیئر کی، جو ان کی بڑی بیٹیوں امل اور میرال کی جانب سے نیمل کے نام ایک خط کی صورت میں ہے۔ اس خط میں لکھا تھا،

”پیاری نیمل، جب سے تم ہماری زندگی میں آئی ہو، ہماری دنیا جادو سے بھر گئی ہے۔ تمہارے چھوٹے ہاتھ، تمہاری میٹھی مسکراہٹ، سب کچھ ہمارے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ ہم، تمہاری بڑی بہنیں، تمہیں ہمیشہ پیار، ہنسی اور گلے لگانے سے بھرپوردن دیں گے۔ تم نے ہمارے خاندان کو مکمل کر دیا ہے اور ہمارے دل خوشیوں سے لبریز ہیں۔ خوش آمدید، پیاری بہن۔ ہم تم سے الفاظ سے بڑھ کر محبت کرتے ہیں۔“

منیب بٹ اور ایمن خان نے 2018 میں شادی کی تھی۔ ان کی بڑی بیٹی امل 2019 میں اور دوسری بیٹی میرال 2023 میں پیدا ہوئی تھی۔ اب نیمل کی آمد کے ساتھ ان کے خاندان میں خوشی کا سماں بندھ گیا ہے۔

اس خوشی کی خبر پر نہ صرف مداح بلکہ پاکستانی شوبز کی معروف شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جہاں ہر طرف مبارکباد اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایمن خان اور منیب بٹ کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی ہمیشہ سے میڈیا اور مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ بچوں کی پیدائش کے بعد انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں جوتوازن برقرار رکھا ہے اسے ہمیشہ سے سراہا گیا ہے ۔

More

Comments
1000 characters