گووندا اور سنیتا آہوجا کی خوشیوں میں شرکت، طلاق کی افواہوں پر سوالیہ نشان لگ گیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا اہوجا نے مذہبی تہوار کے موقع پر اپنی شادی شدہ زندگی سے جڑی طلاق کی افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
انسٹاگرم پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ گووندا اور سنیتا اپنے ممبئی کے گھر کے باہر مسکراتے ہوئے تصویروں کے لیے پوز دے رہے تھے۔ اس موقع پر گووندا نے مرون رنگ کا کرتا پہنا تھا جبکہ سنیتا نے بھی مارون ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی۔
گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق وکیل کا نیا انکشاف
دونوں نے پاپارازی کو مٹھائیاں بھی تقسیم کیں اور انہیں اپنے گھر میں مدعو کیا ۔ ان کے بیٹے یشوردھن اہوجا بھی اس خوشی کی تقریب میں شامل تھے۔
سنیتا آہوجا نے میڈیا کے سوالات کا بھی دل جوئی اور محبت سے جواب دیا، جبکہ گووندا نے خاموشی کے ساتھ اپنے رشتے کی مضبوطی کا پیغام دیا۔
گووندا اور سُنیتا آہوجا کی شادی خطرے میں؟ طلاق کی درخواست اور جذباتی بیان منظر عام پر آگیا
سنیتا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلاق کی خبروں پر طنزیہ انداز میں کہا،
”کیا آپ لوگ یہاں تنازع دیکھنے آئے ہیں یا پوجا میں شامل ہونے؟“
یہ بیان طلاق کی افواہوں کو بے بنیاد ہونے کی طرف واضح اشارہ کرتا ہے اور اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ ان کا خاندان تہوار اور خوشیوں کو ترجیح دیتا ہے۔
اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سنیتا نے کہا،”میرا گووندا صرف میرا ہے، اور کسی اور کا نہیں۔ اگر کچھ ہوتا تو ہم اتنے قریب نہ ہوتے۔“
گووندا کی ٹیم، بشمول ان کے مینیجر اور وکیل نے بھی طلاق کی خبروں کو ”پرانے واقعات“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب سب کچھ بہتر ہو رہا ہے اور خاندان میں ہم آہنگی اور یکجہتی بحال ہے۔
ایک قریبی ذریعہ نے بتایا،”یہ سب پرانی باتیں ہیں، اب سب ٹھیک ہو رہا ہے۔ یہ تہوار خاندان کے ساتھ مل کر منانے کا وقت ہے۔“
اس موقع پر اپنی بیوی کے نئے یوٹیوب ولاگ کی تعریف کرتے ہوئے گووندا نے بھی کہا، ”سنیتا نے اپنا و لاگ شروع کیا ہے اور یہ کافی کامیاب ہو رہا ہے۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں اور آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ان کے و لاگز کو سپورٹ کریں۔“
یادرہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کے چرچے کافی عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہے تھے۔
تاہم اس تہوار کے موقع پر گووندا اور سنیتا کی مشترکہ اور خوشگوار انداز میں موجودگی نے تمام افواہوں کوغلط ثابت کیا۔