آلو عام طور پر ہماری روزمرہ خوراک کا حصہ ہیں، مگر ان میں موجود زیادہ نشاستہ اور تیز اثر رکھنے والے کاربوہائیڈریٹس خون میں شوگر کو فوراً بڑھا دیتے ہیں۔ ذیا بیطس کے مریضوں کے لیے یہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ ایک ایسی سبزی موجود ہے جس کا ذائقہ آلو جیسا ہے لیکن وہ صحت پر بوجھ ڈالنے کے بجائے فائدہ پہنچاتی ہے۔
شوگر کے مریضوں کے لیے خوراک کا انتخاب ہمیشہ ایک چیلنج رہتا ہے۔ ذرا سی لاپرواہی خون میں شگر کی سطح کو بڑھا دیتی ہے۔ ایسی ہی ایک عام سبزی ہے آلو، جسے تقریباً ہر گھر میں کھایا جاتا ہے، مگر آلو میں موجود زیادہ نشاستہ اور سادہ کاربوہائیڈریٹس بلڈ شوگرکی سطح کو فوراً اوپر لے جاتے ہیں۔ اسی لیے ذیابیطس کے مریضوں کو آلو کھانے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
لیکن اگر آپ آلو کے شوقین ہیں تو پریشان نہ ہوں ایک اور سبزی آلو کا بہترین متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔
آلو کا بہترین متبادل کچا کیلا
کچا کیلا آلو جیسا ہی ذائقہ اور ٹیکسچر رکھتا ہے۔ آپ چاہیں تو اس سے سبزی، کٹلیٹ، ٹِکّی، پکوڑے یا پراٹھے بنا سکتے ہیں۔ ذائقے میں یہ آلو سے کم نہیں بلکہ کئی لحاظ سے زیادہ فائدہ مند ہے۔
کچے کیلے کے فوائد
کچے کیلے میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھنے سے روکتا ہے۔
اس میں موجود ریزیسٹنٹ اسٹارچ آنتوں کے اچھے بیکٹیریا کے لیے خوراک کا کام کرتا ہے، جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
کچے کیلے میں میگنیشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جو پٹھوں کے درد، نیند کی کمی اور جسم کے دیگر افعال کے لیے نہایت اہم ہے۔
یہ ذیابیطس کے مریضوں کے ساتھ ساتھ عام انسانوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
اگر آپ شوگر کے مریض ہیں اور آلو کھانے کی خواہش رکھتے ہیں تو کچے کیلے کو اپنی ڈائٹ میں شامل کریں۔ یہ نہ صرف آلو جیسا ذائقہ فراہم کرے گا بلکہ صحت کو بھی نقصان نہیں پہنچائے گا۔