پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے حالیہ کنسرٹ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک مداح کے ڈانس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ کنسرٹ کینیڈا کے شہر وینکوور میں منعقد کیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران ایک مداح اچانک اسٹیج پر چڑھ گئی اور نہ صرف نامناسب انداز میں ڈانس کیا بلکہ عاطف اسلم کے ساتھ گاتے ہوئے لپ سنک بھی کرتی رہی اور پھر تھوری دیر کے بعد اسٹیج سے واپس اتر گئی۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی مختلف پلیٹ فارمز پر مداحوں کی جانب سے سخت تبصرہ سامنے آئے۔ کچھ صارفین نے اس حرکت کو غیر سنجیدہ اور نامناسب قرار دیا، جبکہ بعض نے عاطف اسلم کو بیچارا کہتے ہوئے ان کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا کہ کنسرٹ کے دوران اُنہیں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک صارف نے لکھا: ”موسیقی نے سب کو ذہنی مریض ، پاگل اور معذور بنادیا ہے، ایسے مناظر دیکھ کر ہنسی آتی ہے۔“

دوسرے نے کہا: ”یہ جہالت کی انتہا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے ڈانس سے وہ ماڈرن ہو جاتے ہیں۔“

کسی نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا: ”وہ بالکل اُس مچھر کی طرح لگ رہی تھی جو اچانک واش روم میں آ دھمکتا ہے۔“

دوسری جانب کچھ صارفین نے عاطف اسلم کے اپنے والد کی وفات کے حوالے سے ان کی ذاتی زندگی پر بھی سوال اٹھایا۔ اُنہوں نے کہا کہ چونکہ حال ہی میں عاطف اسلم کے والد کا انتقال ہوا ہے، اس لیے اُنہیں مسلسل کنسرٹس کرنے کے بجائے وقت سوگ منانے میں گزارنا چاہیے تھا۔ ایک تبصرے میں کہا گیا: ”پتا نہیں اُن کا اپنے والد سے کیسا تعلق تھا کہ وہ غم کے دنوں میں بھی پرفارم کر رہے ہیں۔“

More

Comments
1000 characters