بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں ایک انتہائی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں بیوی نے شوہر کو سموسہ نہ لانے پر بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے گاؤں میں پیش آیا جہاں بیوی سنگیتا نے شوہر سے سموسہ کھلانے کی ڈیمانڈ کی، سموسے لا کر نہ دینے پر بیوی اور اس کے گھر والوں نے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
سموسے نہ لا کر دینے کی صورت میں سنگیتا اپنے شوہر شیوم سے ناراض ہوگئی اور اس نے اگلے روز اپنے گھر والوں کو شکایت کی جس پر سنگیتا کے والدین اور ماموں شیوم کو گاؤں کی پنچایت میں لے گئے۔
پنچایت میں لانے کے بعد سنگیتا کے گھر والوں نے شیوم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر شیوم کی والدہ نے بہو سمیت اس کے گھر والوں کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔
پولیس کے مطابق شیوم کی والدہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور زخمی شوہر شیوم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔