دلجیت دوسانجھ، جو پنجابی موسیقی کے سب سے پسندیدہ فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں، نے ایسے وقت میں جب پاکستان اور بھارتی پنجاب دونوں سیلاب کی زد میں ہیں۔ اپنے عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا شاندار اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے سیلاب سے متاثرہ 20 گاوں کی ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے۔ مشہور پنجابی گلوکار نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ جبکہ بالی ووڈ اداکار رندیپ ہوڈا متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کے لیے خود میدان میں پہنچ گئے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

بھارتی فنکاروں کے سیلاب متاثرین کے لیے نمایاں امدادی اقدامات کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا گیا کہ ہمارے ستارے ایسی ہنگامی صورتحال میں کہاں کھڑے ہیں اورکیا اپنا کردار ادا کررہے ہیں؟

’بالی ووڈ کی کمی محسوس ہوتی ہے‘، عاطف اسلم کا اعتراف

پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال نے جہاں لاکھوں افراد کو مشکلات میں ڈال دیا ہے، وہیں ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے۔ مقامی رپورٹس کے مطابق سیلاب سے لاکھوں افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں اور انہیں عارضی کیمپوں میں پناہ لینا پڑ رہی ہے، جہاں خوراک، صاف پانی اور طبی امداد کی شدید کمی ہے۔

اس کڑے وقت میں دلجیت دوسانجھ کا تعاون نہ صرف سرحد کے اس پار بلکہ پاکستان میں بھی گفتگو کا موضوع بنا ہوا ہے اور اس بات کا احاطہ کرتا ہے کہ فنکار اورعوامی شخصیات مشکل گھڑی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ عوام کی نظریں اپنے مقبول ستاروں پر بھی ہیں جو سماج پر اثر انداز ہونے کی طاقت رکھتے ہیں۔ لیکن کیا پاکستانی شوبز شخصیات اپنی سماجی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہیں؟

امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان بھی ’ڈان3‘ کا حصہ بننے جارہے ہیں؟

یہ معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا ہے جب ایک طبقہ سمجھتا ہے کہ پاکستانی اسٹارز کو عوامی فلاح میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے، جبکہ دوسرا طبقہ مانتا ہے کہ چند نمایاں نام پہلے ہی خاموشی سے اپنا کام کر رہے ہیں اور انہیں مزید سہرا دینا چاہیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقامی فنکاروں کو اپنے بڑے پلیٹ فارمز کو انسانی خدمت کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

ایک صارف نے لکھا، ”ہمارے فنکار شاید وقت پر پیسے نہ ملنے کی وجہ سے عوامی خدمت کے لیے تیار نہیں ہوتے، اسی لیے سیلاب متاثرین کے لیے ان کی کوششیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔“

دوسری جانب کئی صارفین نے اُن اسٹارزکی تعریف کی جو عملی طور پر میدان میں موجود رہے۔ خاص طور پر حدیقہ کیانی اور احمد شہزاد کا ذکر کیا گیا، جنہیں عوامی خدمت کے لیے سراہا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے کہا، ”حدیقہ اور احمد جیسے لوگ واقعی متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، انہیں ضرور سراہا جانا چاہیے۔“

کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ:”ہمارے فنکار پاکستان سے کماتے ہیں لیکن بعد میں بیرون ملک جا کر آباد ہو جاتے ہیں۔“

More

Comments
1000 characters