امریکی اداکار اور سابق ریسلر جان سینا کو دنیا بھر میں ان کی طاقت، فائٹنگ اسٹائل اور رِنگ کے سخت گیر کردار کی وجہ سے جانا جاتا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں حقیقی زندگی میں ان کا ایک بالکل مختلف اور نرم پہلو سامنے آیا ہے جس نے مداحوں کو حیران اور متاثر کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 45 سالہ جان سینا اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک مقام پر موجود تھے جب سڑک کے کنارے پانی جمع تھا۔

AAJ News Whatsapp

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینا نے اپنی اہلیہ کو پانی سے بچانے کے لیے انہیں اٹھا کر سڑک پار کرائی۔ اس کے بعد انہوں نے نہایت محبت سے اپنی اہلیہ کے لیے گاڑی کا دروازہ کھولا اور انہیں بٹھایا۔

یہی نہیں، گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے جان سینا نے وہاں موجود سیکیورٹی اہلکار سے بھی مصافحہ کیا، جس نے مداحوں کو ان کی عاجزی اور نرم مزاجی کی ایک اور جھلک دکھائی۔

سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے اس ویڈیو پر خوب ردعمل دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ”یہی ہے اصلی ہیرو، طاقتور ہونے کے ساتھ ساتھ نرم دل بھی۔“

ایک اور نے کہا، ”جان سینا صرف رِنگ کے ہی اسٹار نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ایک بااخلاق اور مددگار انسان ہیں۔“

مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو ہزاروں بار شیئر کیا جا چکا ہے اور جان سینا کے اس انداز کو ”پرفیکٹ جینٹل مین“ قرار دیا جا رہا ہے۔

More

Comments
1000 characters